بحرینی شیعوں کے خلاف آل خلیفہ کے ظالمانہ اقدامات کی مذمت کے سبب بحرین کے معروف شیعہ عالم دین شیخ عیسی المومن کو گرفتار کرلیا تھا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز بحرینی عدالت نے آل خلیفہ کی جیل میں قید معروف عالم دین شیخ عیسی المومن کو رہا کرنے سے انکار کردیا۔
شیخ عیسی المومون کے وکلا نے اپنے مؤکل کی بیماری سے متعلق میڈیکل کاغذات بحرینی عدالت میں پیش کئے لیکن عدالت نے صرف مقدمے کی کارروائی کو رواں مہینے کی اکیس تاریخ تک ملتوی کرنے کی منظوری دی۔
بحرینی حکام نے سات اگست کو
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات، آزادی و انصاف کی برقراری اور ایک منتخب نظام حکومت کی تشکیل کے خواہاں ہیں لیکن آل خلیفہ حکومت سختی کے ساتھ احتجاج کو سرکوب کررہی ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے