‫‫کیٹیگری‬ :
20 August 2016 - 16:16
News ID: 422719
فونت
آیت اللہ سید احمد خاتمی :
تہران کے خطیب جمعہ نے انقلاب دشمن عناصر کی حمایت کو ملت ایران کے خلاف سامراج اور عالمی صیہونزم کی ایک نئی سازش قرار دیا ہے
آیت اللہ سید احمد خاتمی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطبوں میں کہا : سامراجی طاقتوں اور عالمی صیہونزم کی طرف سے دہشت گرد گروہ ایم کے او کی حمایت ملت ایران کے خلاف ایک نئی سازش کا پیش خیمہ ہے۔ 

امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے دہشتگرد گروہ ایم کے او کو دوبارہ فعال کرنے اور اس سلسلے میں ان پر اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا : طے پایا ہے کہ سعودی عرب رقم اور اسلحہ سپلائی کرے گا اور ایم کے او دہشت گرد گروہ علاقے کی اقوام خصوصا ملت ایران کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : منافقین کا یہ گروہ ختم ہوچکا ہے اور امریکا اور اس کے یورپی اورعلاقائی اتحادی ہرگز ایم کے او کے مردہ پیکر میں روح نہیں پھونک سکتے۔

آیت اللہ خاتمی نے کہا : یہ انسان کش گروہ مکمل طور سے نابود ہوچکا ہے اب دوبارہ اس گروہ کو زندہ کرنا ناممکن امور میں سے ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ملت ایران اس گروہ کو ملک و قوم کا غدار سمجھتی ہے جس نے مسلسل ایرانی عوام کو ہر طرح سے نقصان پہوچایا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد نے بیان کیا : اس گروہ کے ہاتھ قوم کے ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے سترہ ہزار افراد کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا : یہی وہ دہشت گرد گروہ تھا جس نے صدام کے حکم پر شمالی عراق کے کردوں اور جنوب میں بسنے والے عربوں کا قتل عام کیا اور اس وقت اس نے داعش کے ساتھ مل کر عراق اور شام میں مسلمان کشی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے حکام پر زور دیا کہ وہ زیادہ محنت سے عوام کی خدمت کریں اس میں کسی طرح کی کوتاہی نہ کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬