‫‫کیٹیگری‬ :
22 August 2016 - 19:39
News ID: 422769
فونت
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی:
آستانہ قدس رضوی کے متولی نے کہا : آج مقام معظم رہبری کی کوششوں اور بصیرت و بصیرت آفرینی سے اورفوج کے اقتدار سے اسلامی جمہوریہ ایران میں قدرت کے بنیادی اقدامات انجام پائیں ہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمین رئیسی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستانہ قدس رضوی کے متولی حجۃ الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی نے ملک کے شمال مشرقی علاقہ کی فوج کے کمانڈروں اور عہدے داروں سے ملاقات میں کہا: آج ہماری اسلامی حکومت کے قسم کھائے ہوئے دشمن موجود ہیں کہ جو کسی فرصت کی تلاش میں ہیں کہ اس حکومت کو ٹھیس پہنچائیں۔ اس ملاقات میں شمال مشرقی علاقہ کی فوج کے کمانڈر امیر جہانشاہی بھی حاضر تھے۔

انہوں نے بیان کیا: دشمن سمجھ چکے ہیں کہ ہمارے ملک کی فوج اپنی عوام کی پشت پناہی کی وجہ سے بہت مضبو ط ہے لہذا وہ حملہ کرنے کی جرئت نہیں رکھتے ؛ اگر ان کو کبھی ہماری کمزوری کا احساس ہوجائے تو ایک لمحہ کے لیے بھی توقف نہیں کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی : بحمداللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج ایران وعراق کی جنگ کے بعد بہت ترقی کرچکی ہے اور ہر لحاظ سے امکانات و اسلحہ اور جسمی و ذہنی اعتبار سے بہت اچھی موقعیت میں ہے البتہ یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہیے ۔

خبرگان رہبری کونسل کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ اقتدار کا ایک رکن خداوندعالم پر ایمان ہے ، کہا: ہم اپنے ملک کی تاریخ پر نظر کریں تو درک کریں گے کہ ہمارے مومن و متدین عوام کا خداوندعالم پر ایمان پہلے بادشاہی ظلم و ستم کے مقابل اور پھر آٹھ سالہ جنگ میں واضح و روشن ہوچکا ہے اس طرح کہ بہت سے مغربی و یورپی ممالک نے ہمارے خلاف یونین بھی بنائی پر ہم خداوندعالم پر بھروسہ اور توکل کے ساتھ کامیاب رہے۔

انہوں نے اقتدار کی دوسری وجوہات میں مقتدر رہبرکے وجود کو بیان کیا اور کہا: اسلامی حکومت کے اقتدار کا اہم ترین نقطہ ، مقام معظم رہبری کا وجود ہے ۔ رہبرمعظم ، بصیر، شجاع، دنیا کے مسائل سے آگاہ اور دشمنوں کے تمام حربوں اور چالوں سے باخبر کمانڈروں کے دل کی تقویت کا سبب ہیں۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے مزید کہا: حزب اللہ لبنان کی اسرائیل سے ۲۲ روزہ اور ۳۳ روزہ جنگوں میں بھی یہی ایمان کی قدرت ہی تھی کہ جس میں دنیا کی عظیم ترین فوج کو شکست سے روبرو کیا۔

انہوں نے ایک عرب شاعر کے کلام کی طرف اشارہ کیا کہ جس میں اس نے ایران و عراق کی جنگ سے پہلے اور بعد کی حالتوں کو بیان کیا ہے ، کہا:جس دن صدام نے جنگ کا آغاز کیا، وہ اپنی قدرت کے کمال پر تھا لیکن امام خمینی نے دلوں کو مسخر کرکے جنگ کی کیفیت کو تبدیل کردیا اور اپنے نام کو تاریخ میں ہمیشہ کے لیے زندہ و جاوید بنادیا۔

حوزہ علمیہ خراسان کی مجلس صدارت کے رکن نے کہا: یہی افکار یمن میں آل سعود کی شکست کا سبب بنی ہوئی ہیں اور اہل یمن دنیا کے سامنے ایک ضعیف و کمزور ہونے کے باوجود ایک مضبوط اور مقتدر قوم میں تبدیل اورسعودی فوج کو ذلیل و خوار کرچکی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے اس اعلان کےساتھ کہ آج ہمارے صوبہ میں ہی ایک عظیم منظم و مجہز سسٹم موجود ہے ، کہا: ہمارا عقیدہ ہے کہ دنیا کے ساتھ ساتھ اس کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو حاصل کریں اور ہمیشہ دشمنوں کی حالت سے باخبر رہیں ، کمانڈر اور وزراء جنگ حالات سے مطلع رہیں اور اپنے جنگی اسلحہ و سامان کو ہمیشہ آمادہ رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا: آج مقام معظم رہبری کی کوششوں اور بصیرت و بصیرت آفرینی سے اورفوج کے اقتدار سے اسلامی جمہوریہ ایران میں قدرت کے بنیادی اقدامات انجام پائیں ہیں کہ جس سے ہم اپنی عوام پر مکمل بھروسہ کرتے ہوئے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے ملک میں امن و سکون کا راز لوگوں کی ہوشیاری اور ہمہ وقت میدان میں حاضری اور ان کا فوج سے رابطہ ہے ۔

اس ملاقات کی ابتداء میں امیر جہانشاہی نے شمال مشرقی فوج کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی اور آستان قدس رضوی کے جدید اقدامات اور اس کے غریب و محروم طبقات کی وسعت نظر کی قدردانی کی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬