روز ہفتہ حکومت کی مناسبت سے قائد اسلامی انقلاب سے ایرانی صدر اور کابینہ کے ارکان کی ملاقات ہوئی ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد اسلامی انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے روز ہفتہ حکومت کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن روحانی اور ان کی کابینہ کے اراکین کے ساتھ ملاقات کی۔
سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ملاقات کے شرکاء سے مختلف اندرونی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خطاب فرمایا۔
یہ نشست ہفتہ حکومت کی مناسبت سے منعقد ہوئی جس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سابق ایرانی صدر شہید محمد علی رجائی اور وزیر اعظم شہید محمد جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ایران میں ۲۴ اگست سے ہفتہ حکومت شروع ہوگیا ہے جو آٹھ شہریور مطابق تیس اگست تک جاری رہے گا۔
۳۰ اگست ۱۹۸۱ کو دہشتگرد منافقین کی جانب سے وزارت عظمی کے دفتر میں کئے جانے والے بم دهماکے میں ایرانی صدر اور وزیر اعظم سمیت متعدد حکومتی عہدیدار شہید ہو گئے تھے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے