‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2016 - 20:35
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423147
فونت
آیت اللہ احمد جنتی :
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : وہابی و سلفی فرقے نے ہمیشہ مسلمانوں کےمفادات کے خلاف کام کیا ہے ۔
آیت اللہ احمد جنتی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اس ہفتہ کے امام جمعہ و نگہبان کونسل کے سربراہ آیت اللہ احمد جنتی نے نماز جمعہ کے خطبہ کے درمیان گذشتہ برس سانحہ منیٰ میں ہزاروں حاجیوں کے قتل عام پر ملکوں اور عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : یہ اسلامی ممالک کیوں منا کے حادثہ پر خاموشی اختیار کی ہے ان کے نظر میں حاجیوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہے ۔

تہران کے خطیب جمعہ نماز جمعہ کے خطبوں میں سانحہ منیٰ  کو ایک سال مکمل ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ،  جس میں سات ہزار حاجی آل سعود حکومت کی نااہلی اور بدانتظامی کی وجہ سے شہید ہوگئے تھے کہا : حیرت کی بات تو یہ ہے کہ عالمی برادری نے اتنے بڑے حادثے پر خاموشی اختیار کرلی اور اس نے خانہ خدا کے زائرین کے خون کو  پامال کردیئے جانے پر کوئی اعتراض تک نہیں کیا ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : خانہ خدا جو سب سے زیادہ پرامن مقام ہے حرم امن کا کامل مصداق مقام ہونا چاہیئے لیکن آل سعود حکومت کی بے تدبیری اور نااہلی کی وجہ سے اس حرم امن الہی میں ہزاروں حاجی بھوکے پیاسے  بے دردی کے ساتھ شہید ہوگئے۔

آیت اللہ احمد جنتی نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : بے تدبیری کہا جائے یا منصوبہ بندی کہ اس سانحے میں زخمیوں کو بھی ایسی حالت میں چھوڑ دیا گیا تھا کہ وہ شدت تپش اور پیاس کی وجہ سے اپنی جان دے دی، یہ سعودی حکام کی بے توجہی، سستی اورکاہلی کی علامت ہے۔

تہران کے خطیب جمعہ نے وہابیوں کے غیرانسانی اقدامات اور فتنہ انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا : وہابی و سلفی  فرقے نے ہمیشہ مسلمانوں کےمفادات کے خلاف کام کیا ہے اور اس فرقے کے  پیرو ایسے گمراہ لوگ ہیں جو عالم اسلام کو نقصان پہنچانے کے لئے کسی بھی جرم سے دریغ نہیں کرتے ۔

انہوں نے ایران کے بعض اداروں اور شخصیات کے خلاف انسداد منا لانڈرنگ کی یونین، ایف اے ٹی ایف کے حالیہ فیصلے کے ردعمل میں کہا : اس طرح سے ایران کے مالی ذرائع اور بینکنگ کے شعبے کی اطلاعات اور معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

تہران کے خطیب جمعہ نے بیان کیا : ایف اے ٹی ایف کے ذریعے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور خاتم الانبیا ڈیفنس ہیڈکوارٹر جیسے اداروں اور بعض اہم شخصیات پر، جو دشمنوں کی نگاہوں میں کھٹکتی ہیں، پابندیاں عائد کرنے کی کوشش ہورہی ہے لیکن اسلامی جمہوری نظام اس کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا ۔

انہوں نے کہا : ایف اے ٹی ایف بڑی طاقتوں منمجلہ امریکی مفادات کے پیش نظر بنایا گیا ہے جس کو اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز قبول نہیں کرے گا ۔

آیت اللہ احمد جنتی نے نماز جمعہ کے خطبہ میں تاکید کی ہے : اسلامی جہوریہ ایران کبھی سامراجی طاقت سے خوف کھانے والا نہیں ہے دشمن جتنا بھی حیلہ و سازش سے کام لے بحمد للہ سب شر خدا ان کی طرف پلٹا دے گا اور یہ انقلابی نظام روز بروز ترقی کے راہ پر گامزن رہے گا ۔/۹۸۸/الف۹۳۰/ک ۵۶۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬