‫‫کیٹیگری‬ :
15 September 2016 - 17:47
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423246
فونت
ایران کے سفیر نے عراق کے علمای کرام سے اربعین حسینی کے پروگرام منعقد کرنے کے سلسلے میں ملاقات و گفت و گو کی ۔
اربعین حسینی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر حسن دانائی فر نے نجف اشرف میں آیات عظام شیخ اسحاق فیاض، سید محمد سعید حکیم، شیخ بشیر حسین نجفی سے ملاقات و گفت و گو کی ۔

عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اسی طرح اپنے ملاقات کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے نجف کے امام جمعہ صدرالدین قبانچی کے علاوہ نجف اشرف میں قائد انقلاب اسلامی کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبی حسینی سے ملاقات کی۔

ایران کے سفیر نے اپنے ان ملاقاتوں میں اربعین حسینی کے پروگرام منعقد کرنے کے سلسلے میں ایران کے مختلف اداروں اور تنظیموں کی سرگرمیوں کے بارے میں بات چیت کی ہے ، اور اس امر کو اچھی طرح انجام پانے کے سلسلہ میں علماء کرام سے ملاقات میں مفید مشورہ بھی حاصل کرنے کی خواہش کی ہے ۔

واضح رہے کہ عراق میں ایران کے سفیر نے گزشتہ ہفتے بھی کربلا میں اس شہر کے علما سے ملاقات کی تھی جن میں آیت اللہ سیستانی کے نمائندے شیخ مہدی کربلائی بھی شامل تھے۔

کربلا میں ہوئی اس ملاقات میں بھی اربعین حسینی کے پروگراموں کے بارے میں بات چیت کی گئی تھی اور احسن طریقہ سے انجام پانے کے تمام راہ حل پر روشنی ڈالی گئی۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک ۲۴۶/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬