‫‫کیٹیگری‬ :
25 September 2016 - 21:47
News ID: 423461
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ حوزات علمیہ میں ترقی و تبدیلی پیدا ہونی چاہیئے بیان کیا : ایسا نہیں ہے کہ کوئی آسمان سے نازل ہوگا اور حوزات علمیہ کی اصلاح کرے گا ، جو بھی تبدیلی و تغیر و ترقی ہونی چاہیئے وہ انہیں اہل حوزے کے ذریعہ ہونی چاہیئے ؛ اگر حوزات علمیہ میں کوئی کمی پائی جاتی ہے تو اس کو دور کرنے کی ذمہ داری خود ہم لوگوں پر ہے ۔
آیت ‌الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے نئے سال تحصیلی کے افتتاحی تقریب جو اس ادارہ کے کانفرنس حال میں منعقد ہوا تھا بیان کیا : قائد انقلاب اسلامی کی فصیح و بلیغ اور حکیمانہ کلمات مختلف میدان میں ہماری زندگی کے لئے رہنما ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : اسلامی وابستگی کے مطالبات ہیں کہ ہر زمانہ میں خداوند عالم کی طرف سے عنایت کی گئی نعمتوں کو سماجی حالات کے تناظر میں دیکھنا چاہیئے کہ اسلامی معاشرے میں کس چیز کی ضرورت زیادہ ہے اور کس چیز کی ترجیح دی جائے تا کہ تحقیقی و تبلیغ و تحصیل میں انتخاب کا خیال کیا جائے ۔

 

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ تمام اچھے کام ایک آدمی سے نہیں ہو سکتا اظہار کیا : تمام علوم کو حاصل کرنا ایک آدمی کے لئے میسر نہیں ہے ، یہاں تک کہ اگر چاہتا ہے کہ صرف اسلامی علوم پر تمرکز رکھے تب بھی ممکن نہیں ہے اس وجہ سے اس کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ ان میں سے انتخاب کرے ۔

انہوں نے ترجیحی معیار کو بیان کرتے ہوئے کہا : اگر ارادہ ہے کہ اصلح و اولی کو انتخاب کیا جائے تو مجبورا ہمیں جاننا پڑے گا کہ ترجیح کا معیار کیا ہے اس معیار کے ذریعہ اپنی ذمہ داری کو پہچانا جائے تا کہ ترجیح کا خیال رکھا جائے ؛ اس میں فرض یہ کیا گیا ہے کہ دنیا اور آخرت میں کامیابی سوائے اسلام کے زیر سایہ حاصل نہیں ہو سکتا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۹۵/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬