‫‫کیٹیگری‬ :
29 September 2016 - 19:03
News ID: 423525
فونت
آیت اللہ مصباح یزدی:
آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ اسلامی اقدار میں تنزلی دیکھی جا رہی ہے بیان کیا : معاشرے میں فاسد و فاسق لوگوں کو ترجیح دینا اور اس کی حمایت اسلامی اقدار کی تنزلی کا سبب ہے ۔
آیت الله مصباح یزدی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے ایران کے شہر اصفہان میں طالب علموں سے ملاقات میں تبلیغ کی بنیادی اصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تبلیغ کی بنیادی اصول کا پہلا رکن یہ ہے کہ تبلیغ میں جو مطالب بیان کئے جاتے ہیں وہ خدا پسند ہوں ؛ مبلغین کے مطالب معاشرے کی ضرورت کے مطابق ہوں ۔

انہوں نے وضاحت کی : تبلیغ کی بنیادی اصول کا دوسرا رکن تقریر کا شکل اور فارم ہے ،  کوشش کرنی چاہیئے کہ جو مطالب بیان کئے جا رہے ہیں اس طرح سے پیش کی جائے کہ اس کا حق ادا ہو سکے اور عوام اس پر توجہ کریں تا کہ وہ لوگ جان لیں کہ دنیا اور آخرت کا فائدہ تقریر پر توجہ کرنے میں ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ تبلیغ کے مسائل میں ایک اہم مسئلہ تقریر کرنے کا فن ہے اظہار کیا : تقریر کرنے کے لئے مہارت کی ضرورت ہوتی ہے اس میں فنی وسائل سے استفادہ کرنا چاہیئے بطور مثال واقعہ کا بیان کرنا یا تمثیل بیان کرنا ہے اور کبھی کبھی تقریر میں نشاط آور گفت و گو سے استفادہ کرنا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۸۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬