‫‫کیٹیگری‬ :
02 October 2016 - 15:33
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 423583
فونت
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سیاہ چادروں اور مختلف بینروں سے مغموم ۔
روضہ حضرت عباس علیہ السلام

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر سیکشن کے ارکان نے محرم کے قریب آتے ہی پورے حرم کو سیاہ چادروں، اور محرم الحرام کے حوالے سے مختلف بینروں کو آویزاں کردیا ہے ۔

حرم مبارک میں ایام عزا محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی عزاداری کے حوالے سے بھی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مذکورہ سیکشن کے سربراہ الحاج حسن ہلال نے بتایا ہے کہ ہمارے سیکشن کے ارکان نے ہدایا و نذورات کے شعبہ کے تعاون سے پورے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں سیاہ چادریں اور عَلَم نصب کر دئیے ہیں ۔

پہلی محرم کی رات عَلَم کی تبدیلی کی تقریب سمیت تمام عزاداری کے پروگراموں کی تیاری مکمل کر لی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬