حرم امیر المومنین(ع) کے جنرل سیکٹری کی عراقی یونیورسٹیوں میں کام کرنے والے افراد سے ملاقات ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین(ع) کے جنرل سیکٹری حجت الاسلام سید نزار حبل المتین نے گزشتہ روز عراق کی مختلف یونیورسٹیوں میں خدمت انجام دینے والے علمی اور ماہرین سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر جنرل سیکٹری نے وفد سے اھلبیت(ع) کی ثقافت کی نشر میں کردار ادا کرنے کی استدعا کی۔
تعلقات عامہ کے نگران ڈاکٹر زید عکایشی نے حرم کی میڈیا ٹیم کو بتایا کہ اس ملاقات میں نشر معارف اھل بیت (ع) پر خصوصی توجہ دی گئی اور علمی شخصیات اور سماجی افراد سے اس عظیم عمل کے لئےاپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی گئی۔
یونیورسٹیوں میں قرآن اور نھج البلاغہ کی تدریس کا اہتمام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے