‫‫کیٹیگری‬ :
13 October 2016 - 22:02
News ID: 423811
فونت
ایران کے مقدس شہر مشہد المقدس میں؛
ایام عزا امام مظلوم کربلا امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے محرم الحرام کے ایام میں حرم امام رضا علیہ السلام میں ملک کے مختلف گوشہ و کنار سے آئی ہوئی ماتمی انجمنوں کی حاضری کی وجہ سے سید الشھداء (ع) کے عزاداروں کا ایک عظیم اجتماع ہوا۔
امام رضا ع کے حرم میں عاشورای حسینی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں نو محرم الحرام کا روز سقائے سکینہ قمر بنی ھاشم حضرت ابوالفضل العباس(ع) سے منسوب ہے اس نسبت کی وجہ سے اس روز حرم امام رضا علیہ السلام میں ایران اسلامی کے دور ترین نقاط سے آئے ہوئے عزاداروں نے حرم مقدس کے مختلف صحن میں عزاداری اور سینہ زنی انجام دی ۔

حرم امام رضا علیہ السلام میں مختلف انجمنیں اپنی شناختی بینر اور علم مبارک اور پرچم لہرا رہے تھے یہ پرچم سادات کی علامت سبز رنگ اور امام حسین علیہ السلام سے منسوب سرخ رنگ کا تھا جس میں یا حسین مظلوم ع اور یا ابا الفضل العباس اور یا علی ابن موسی الرضا لکھا ہوا تھا ۔

حرم میں مشرف ہوئی تمام انجمنیں و ماتمی دستہ عزاداری اور ماتم داری کرتی ہوئی حرم امام رضا علیہ السلام میں داخل ہوئیں اور صحن انقلاب میں امام رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ میں تسلیت عرض کرتے ہوئے گریہ و زاری کے ساتھ پرسہ دیا۔

عزاداری کا یہ سلسلہ نماز صبح سے شروع رہا اسی طرح حرم کی طرف سے منعقدہ مراسم صبح ۹ بجے شروع ہوئے اور اذان ظہر تک جاری رہے اھل بیت علیھم السلام کے ذاکروں ’’علی خوش چھرہ‘‘ ’’امیر عارف‘‘ اور وحیدی فر نے امام مظلوم حضر ت امام حسین (ع) کی یاد میں مرثیہ ثرائی اور نوحہ خوانی کی ۔

یہ ماتمی انجمنیں شب عاشور اور روز عاشور بھی اسی طرح امام رضا علیہ السلام کے حرم میں مشرف ہو کر مولا کو امام حسین علیہ السلام کا پرسہ دیا ، حرم مبارک میں لاکھوں عزاداروں کا تاریخی اجتماع دیکھنے کو ملا ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۶/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬