مشرقی ایران کے صوبے خراسان جنوبی میں ولی فقیہ کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرانٹیلی جینس حجت الاسلام والمسلمین سید محمود علوی نے بیان کیا : ایران جیسا امن و استحکام دنیا کے کسی بھی ملک میں نہیں پایا جاتا۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے تاکید کی : سلامتی کے لحاظ سے ایران دنیا کا سب سے محفوظ ترین ملک ہے۔
سید محمود علوی نے ایران کے ارد گرد کے ملکوں میں جاری جنگوں اور دہشت گردی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمنوں نے ایران میں عدم استحکام پھیلانے کی بھرپور کوشش کی ہے لیکن ملک کے سیکورٹی اور انٹیلی جینس اداروں نے اپنی ہوشیاری کے ذریعے تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : خشکسالی اور پانی کی کمی ملک کے بہت سارے علاقہ میں موجود ہے جس کے سلسلہ میں حکومت کوشش کر رہی ہے کہ اس مشکل کو بارش کم ہونے والے علاقے سے ختم کرے ۔
ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا : عمان ندی سے پانی منتقل کرنے کے منصوبے میں کافی سرمایہ کی ضرورت ہے اور اس کے تکمیل کے لئے کافی وقت درکار ہے لیکن حکومت اس کام کو انجام دے گی ۔
حجت الاسلام والمسلمین علوی نے بیان کیا : جنوبی خراسان معرف و ثقافت کی گود ہے اس علاقہ میں بزرگ علمی شخصیت نے زندگی بسر کی ہے ۔
انہوں نے بیان کیا : لوگ جہاں بھی دیکھتے ہیں علماء و اہل علم کے درمیان ایک دوسرے کے ساتھ اچھے تعلقات و محبت و دوستی ہے تو ان کے ایمان و دلی لگاو میں اضافہ ہوتا ہے ۔
ایران کے وزیر انٹیلی جینس نے کہا : خوشی کی بات ہے کہ علماء و ولی فقیہ اور امام جمعہ کے درمیان آپس میں جو اچھے رابطے ہیں وہ حکومت کے استحکام کا سبب ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۶۰/