‫‫کیٹیگری‬ :
27 October 2016 - 22:28
News ID: 424100
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ بچہ گانہ تقلید غیر عاقلانہ عمل ہے اور بہت سارے مواقع پر گمراہی کا سبب ہو سکتا ہے بیان کیا : یہ کام انسان کو شقاوت کی طرف لے جاتا ہے ؛ انسان کو چاہیئے کہ طرز عمل کا تجزیہ کرے اور مثبت عناصر سے استفادہ کرے اور منفی پہلو سے دوری اختیار کرے ۔
آیت ‌الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق میں اس بیان کے ساتھ کہ دوسروں کی پیروی کرنا نہ مطلقا صحیح ہے اور نہ ہی مطلقا غلط ہے بیان کیا : جیسا کہ ہم لوگ اپنے گذشتہ لوگوں کے طرز عمل اور تاریخ کی پیروی کریں اسی طرح اکثر مسائل میں افراط و تفریط پائی جاتی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : خداوند عالم اور اس کے رسول کی پیروی کرنا واجب اور لازم ہے ، دوسروں کی پیروی کرنے کو تین قسموں میں تقسیم کی جا سکتی ہے ایک قسم وہ ہے کہ جس میں عامل اس موثر سے با خبر و با اختیار نہیں ہے؛ بعض وہ طرز عمل ہیں کہ دوسروں کی پیروی ہوتی ہے اور یہ حالت اس بچہ کی مانند ہے کہ جو بچپنے کی وجہ سے اپنے سے بڑوں کو اپنا نمونہ قرار دیتا ہے کہ یہ اہمیت کا حامل نہیں ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے رکن نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض کثیر تعداد لوگوں کی طرف سے کسی کام کا انجام دینا اس امور کو انجام دینے کی دلیل نہیں ہو سکتی ہے بیان کیا : انسان مسخرہ کئے جانے اور تنقید سے بچنے کے لئے جماعت کے ہم رنگ ہو جائے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۲۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬