رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی ایک عدالت نے گزشتہ روز حجت الاسلام شیخ هانی البناء کی تفتیشی جلسہ میں اعلان کیا ہے کہ یہ شیعہ عالم دین کی تفتیش کو جاری رکھنے کے لئے ان کو ۱۵ روز تک قید میں رکھا جائے گا ۔
شیخ هانی البناء کو یکشنبہ کے روز گرفتار کیا گیا تھا ، عمومی عدالت میں حکومت کے خلاف کینہ روزی کی طرف دعوت اور قانون کی مخالفت کا الزام لگایا گیا ہے ۔
بحرین کے انسانی حقوق تنظیم نے اس مسئلہ پر اعتراض میں وضاحت کی : شیخ ھانی البناء کی گرفتاری ایک سازش کے تحت ہے اور یہ بحرین کے شیعہ علماء پر ظلم و ستم اور سیاسی انتقام کا ایک حصہ شمار کیا جاتا ہے ۔
اس تنظیم نے آل خلیفہ کی طرف سے بحرین کے اس عالم دین کے دفاع کے لئے تفتیشی جلسہ میں وکیل کو حاضر ہونے پر روک لگا دی ہے وضاحت کی : شیخ هانی البناء پر جو الزام لگایا گیا ہے وہ ایام محرم میں مجلس عزای امام حسین علیہ السلام میں کئے گئے تقریر میں سے نکالا کیا گیا ہے اور یہ بیان کرتی ہے کہ بحرین کی حکومت خود کو تمام چیزوں سے بلند سمجھتی ہے اور بنیادی قانون کا مادہ ۲۲ کے تفسیر کے مطابق دینی مسائل کی آزادی پر حملہ ہے ۔
انسانی حقوق کی تنظیم نے ایام محرم میں علماء و خطیب اور نوجہ خوان و مداحوں کو مجالس میں حصہ لینے کی وجہ سے بڑے پیمانہ پر گرفتار و احضار پر شدید تنقید کی ہے اور شیخ ھانی البناء کو فورا آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور مذہبی تعلقات اور ان کی سیاسی نظریہ کی بنا پر شیعہ علماء کی گرفتاری روکنے کی تاکید کی ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۱/