رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آستان قدس رضوی کے معاونین اور مشاوروں کی کمیٹی میں ایک میٹنگ کے دوران مصطفیٰ خاکسار قھرودی نے وضاحت دیتے ہو ئے کہا: اس موکب کے لئے وقف کی زمین کی مساحت 40 ہزار مربع میٹر ہے اوراس وقت تک 8 ہزار مربع میٹر پر بلڈنگ بنائی گئی ہے جس میں 5 ہزار زائرین کی رہائش اور طعام کا انتظام ہے ۔
انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: آستان قدس رضوی کے متولی کو منصوب کرتے وقت رھبر معظم انقلاب کی طرف سے بیان کئے گئے 7 مھم نکات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس سال سید الشہداء کے چہلم منانے کے لئے آںے والے زائرین کی خدمت کریں گے۔
ادارہ آستان قدس رضوی میں مستضعفین کو امداد دینے والی کمیٹی کے اسسٹنٹ نے مشہد مقدس اور اس کے اطراف میں محروم مناطق اور دیہاتوں میں آیت اللہ رئیسی اور آستان قدس رضوی کے مسئولین کے دوروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ان علاقوں میں حاضر ہونا اور ان کی درخواستوں کی پیگری اور ان کے مطالبات کا حل کرنا اوربقول امام خمینیؒ انقلاب کے حقیقی وارث یہ افراد ہیں ۔
انہوں نے کہا: اسلامی حکومت میں غربت اور محرومیت کا خاتمہ اس وقت ممکن ہے جب تمام مسئولین کو اس چیز کا احساس ہو گا اور وہ ان چیزوں کو ختم کرنے میں شرکت کریں گے۔
خاکسار نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: جب سے یہ کمیٹی بنی ہے ہم اسی کوشش میں ہیں کہ جتنا ہو سکے لوگوں کی مشکلات کو حل کیا جائے ۔
انہوں نے مختلف کمیٹیوں اور مؤسسوں سے ملکی اور صوبائی سطح پرہونے والے جلسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر تمام ملکی اور صوبائی مؤسسات اور کمیٹیوں میں یہ فکر بیدار ہو جائے تو یقیناً ہم اپنے اھداف تک پہنچ سکتے ہیں۔
آخرمیں انہوں نے کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ اس ملک کے تمام خدمتگزار اور مسئولین ان محروم مناطق میں ان مسائل کو ختم کرنے ہماری لئے مددگار ثابت ہوں گے اور ایک دن وہ آئے جب یہ دیکھیں گے کہ تمام یہ مشکلات ختم ہو چکی ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/