‫‫کیٹیگری‬ :
04 November 2016 - 09:26
News ID: 424251
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے حوزات علمیہ میں فقیہ کے تربیت کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اس کے باوجود کہ فقاہت کے بہت سارے شرائط ہیں لیکن میری آرزو ہے کہ حوزات علمیہ میں زیادہ سے زیادہ فقیہ کی تربیت کی جائے کیونکہ معاشرے میں فقیہ کی بہت ضرورت ہے ۔
آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے موضوع شناسی احکام فقہی ادارہ کے سربراہ سے ملاقات میں اظہار کیا : موضوع شناسی احکام فقہی ادارہ کا فعالیتی میدان بہت وسیع ہے اور اگر کچھ خاص موضوع میں کام کیا جائے تو بہتر ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ عمل کا نتیجہ اہم ہے بیان کیا : اگر کام چھوٹا ہو اور نتیجہ حاصل ہو تو بہتر ہے اس کئی کاموں سے جو ناقص رہ جاتے ہیں نتیجہ حاصل نہیں ہو پاتا ؛ موضوع شناسی احکام فقہی ادارہ کو چاہیئے کہ موضوعات کو ترجیحی صورت میں تنظیم کریں اس کے بعد قدم بہ قدم آگے بڑھیں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے وضاحت کی : احکام کے میدان میں وہ لوگ وارد ہوں جو ماہر اور فقیہ ہوں ؛ اس ماہر افراد کو چاہیئے کہ اہل بیت علیہم السلام کے معارف کے دریا سے فقہی موضوعات کو نکالیں ۔

انہوں نے معاشرے میں پائی جانے والی موجودہ مشکلات کو فقیہ کا کم ہونا جانا ہے اور بیان کیا : حوزات علمیہ کو چاہیئے کہ فقیہ کی تربیت کا خاص اہتمام کریں ؛ گزشتہ زمانہ میں ہر شہر میں کئی فقیہ ہوا کرتے تھے لیکن اس وقت ملک کا شہر فقھا سے خالی ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے حوزات علمیہ میں فقیہ کے تربیت کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے وضاحت کی : اس کے باوجود کہ فقاہت کے بہت سارے شرائط ہیں لیکن میری آرزو ہے کہ حوزات علمیہ میں زیادہ سے زیادہ فقیہ کی تربیت کی جائے کیونکہ معاشرے میں فقیہ کی بہت ضرورت ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬