حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری نے حکومتی محکموں کے افسران سے ملاقات کی ،اس موقع پر اربعین کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حرم امیر المومنین (ع) کے جنرل سیکٹری علامہ سید نزار حبل المتین نے حکومتی محکموں کے افسران سے ملاقات کی ،اس موقع پر اربعین کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا ۔
جب کہ جنرل سیکٹری نے ایرانی قونصلیت اور بلدیہ تہران کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی اور زیارتا ربعین امام حسین (ع) کے حوالے سے کی گئی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ان ملاقاتوں میں ملینز کی تعداد میں آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی اور تمام آپشنز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ان ملاقاتوں میں نائب جنرل سیکٹری اور حرم کے دیگر شعبہ جات کے نگران بھی موجود تھے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے