‫‫کیٹیگری‬ :
10 November 2016 - 11:41
News ID: 424375
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ اختلاف پیدا کرنے کی بنیاد بالادستی فکر ہے بیان کیا : انسان اس کام کو انجام دیتا ہے تا کہ دوسروں پر تسلط حاصل کر سکے ، اگر نہیں چاہتے ہیں فوعونی سیاست میں گرفتار ہوں تو کیا کرنا چاہیئے ؟ ، یہ کہ ہوشیار رہنا چاہیئے کہ اس طرح کے درجہ بندی کے فریب میں گرفتار نہ ہوں ۔
آیت الله مصباح یزدی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے ہفتگی درس اخلاق میں تاریخ سے سبق حاصل کرنے کے سلسلہ میں مباحث کو بیان کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم میں تربیت کا ایک طریقہ واقعہ و داستان بیان کرنا ہے جس میں گزشتہ لوگوں کے سبق آموز واقعہ کو بیان کیا گیا ہے تا کہ اس اچھے رفتار و گفتار سے سبق حاصل کرتے ہوئے غلطیاں و برائی سے دوری اختیار کی جائے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : قرآن کریم میں جو واقعات و قصے بیان کئے گئے ہیں زیادہ تر بنی اسرائیل کے ہیں کہ قرآن کرم میں جو مفصل ترین قصہ بیان کئے گئے ہیں وہ سورہ مبارکہ قصص میں ہے ، قرآن کریم فرعوں کی کئی خصوصیت بیان کرتا ہے کہ اس میں ایک یہ کہ فرعون دنیا میں اپنی برتری و افضلیت چاہتا تھا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ فرعون کی دوسری خصوصیت لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا اور لوگوں کو کئی حصہ میں تقسیم کرنا ہے بیان کیا : اگر قرآن کریم میں فرعون کی خصوصیت کے سلسلہ میں غور کرے نگے تو سب سے پہلے ایک نفسانی و خاص روانی حالت حاصل ہوتی ہے کہ ممکن ہے شخص اپنے اندر اس خصوصیت کو محسوس کرے کہ جو انحراف و ہلاکت و شقاوت کے آغاز کا سبب ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : فرعون کا معاشرے میں ایک کام یہ تھا کہ لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا کرتا تھا اور بعض گروہ کو افضل قرار دیتا تھا اور دوسرے کو رسوا و خوار کرتا تھا تا کہ اس کے ذریعہ اس پر تسلط حاصل کرے ، جب ان امور کا موازنہ ہوتا ہے تو دیکھتے ہیں کہ اندرونی و روانی اسباب اس عمل کے انجام دہی کے لئے مقدمہ ہے ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ اختلاف پیدا کرنے کی بنیاد برتری طلبی روحیہ ہے بیان کیا : انسان اس کام کو انجام دیتا ہے تا کہ دوسروں پر تسلط حاصل کرے ؛ فرعون کے سلسلہ میں تین مسئلہ برتری ، اختلاف پیدا کرنا اور بدعنوانی بیان ہوا ہے جس کے سلسلہ میں غور کرنا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۹۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬