
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹکے مطابق، ڈاکٹر ولایتی اگر امریکی اپنے اندر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مقابلہ آرائی کی طاقت و توانائی پاتے تو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایک جملہ بھی زبان پر نہ لاتے -
ایران کی تشخیص مصلت نظام کونسل کے اسٹرٹیٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے سامراج اور امریکہ کے خلاف جد و جہد اور استقامت جاری رہنے پر تاکید کی ہے۔
ڈٰاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران سامراج اور امریکہ کے خلاف جد و جہد اور استقامت کو اپنی بنیادی ماہیت کا حصہ سمجھتا ہے جسے وہ کبھی ترک نہیں کرسکتا-
ڈاکٹر ولایتی نے مزید کہا کہ اگر امریکی اپنے اندر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مقابلہ آرائی کی طاقت و توانائی پاتے تو ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایک جملہ بھی زبان پر نہ لاتے -
ایران کی تشخیص مصلت نظام کونسل کے اسٹرٹیٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ امریکہ کے اندر ایران کے ساتھ جنگ کرنے کی طاقت نہیں ہے کہا کہ ایران پر جنگ مسلط کئے جانے کا خطرہ ختم ہونے کا، مشترکہ جامع ایکشن پلان سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اگر امریکہ کے لئے ملک پر جنگ مسلط کرنے کی توانائی ہوتی تو وہ مذاکرات شروع نہ کرتا-/۹۸۸/ن۹۴۰