‫‫کیٹیگری‬ :
21 November 2016 - 18:39
News ID: 424594
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:یکم دسمبر کو پاکستان سے تکفیریت اور فرقہ واریت کا جنازہ ہمیشہ کیلئے اٹھ جائے گا ۔
حجت الاسلام عارف حسین واحدی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ ‌کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے منعقد ہونے والے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا:‌ ہم محب وطن ہیں، ہم نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانیوں کا کردار ادا کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

انہوں‌ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جھنگ کے عوام نے اپنے قائد کے حکم پر تکفیر، شدت پسندی اور دہشتگردی کو جھنگ میں ہی دفن کر دیا ہے کہا: آج یہاں اس جلسہ میں شیعہ، دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث سب موجود ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے مل کر ایک دفعہ پھر تکفیری شر پسندوں کو شکست دے کر ان کو روسیاہ کرنا ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی  نے تاکید کی :  میں جھنگ کے غیور عوام اور خاص طور پر قائد علامہ ساجد نقوی کے مخلص جیالوں کو سلام عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنھوں اپنے قائد کے حکم پر تکفیر، شدت پسندی اور دہشت گردی کو جھنگ میں ہی دفن کر دیا۔

انہوں نے بیان کیا:‌ جن تکفیریون نے جھنگ اور پھر پورے ملک کو انتشار، افتراق، تکفیر اور دہشت گردی کی آماجگاہ بنا دیا تھا، آپ کی ہمت اور مدد سے ہم نے جھنگ کی سرزمین کو تکفیری نجاست کا قبرستان بنا کر اسے امن، محبت، رواداری اور اتحاد بین المسلمین کا گہوارہ بنا دیا۔

حجت الاسلام  واحدی نے کہا: آج یہاں اس مشاورتی جلسہ میں شیعہ، دیوبندی، بریلوی اور اہل حدیث سب موجود ہیں اور اس بات پر متفق ہیں کہ ہم نے مل کر ایک دفعہ پھر تکفیری شر پسندوں کو شکست دے کر ان کو روسیاہ کرنا ہے۔

انہوں‌ نے ذکر کیا:‌ آپ سے طویل مشاورت کے بعد قائد ملت سے بھی مشاورت کی گئی، اب ہم اعلان کر رہے ہیں کہ ہم سب کے متحرک، فعال اور جوان سال امیدوار آزاد ناصر انصاری ہیں، یکم دسمبر کو ہم سب مل کر اپنی بیدار قیادت کے حکم پر آزاد ناصر کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں گے اور ہمارا یہ جوان امیدوار فرقہ پرستوں کو شکست سے دوچار کرے گا۔

پاکستان کے شیعہ عالم دین نے تاکید کی : ہم نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم مل کر اس ملک اور جھنگ سٹی کو امن کا مرکز بنائیں گے، آئندہ کسی کو اس شہر کے امن سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، ان شاء اللہ آج یہ ضلع اور شہر فرقہ واریت کا گڑھ نہیں، بلکہ محبت، اخوت اور رواداری کا مرکز ہے، یکم دسمبر کو یہاں سے تکفیریت اور فرقہ واریت کا جنازہ ہمیشہ کے لئے اٹھ جائے گا، ہم نے پورے ملک میں قربانیاں دیں، جنازے اٹھائے مگر قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کی، بلکہ قانون شکنوں کا صبر و حوصلے سے مقابلہ کیا، کیونکہ ہم جانتے تھے کہ یہ انتشار اور افتراق وطن عزیز اور اسلام کے خلاف ایک سازش ہے، ہم محب وطن ہیں، ہم نے پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے بانیوں کا کردار ادا کیا، آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬