‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2016 - 17:06
News ID: 424633
فونت
گذشتہ شب؛
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہا کردیا ۔
حجت الاسلام مرزا یوسف حسین

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بزرگ عالم دین علامہ مرزا یوسف حسین کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہا کردیا ۔

حجت الاسلام مرزا یوسف حسین رہائی کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ جامع مسجد نور ایمان پہنچے، جہاں عوام کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر استقبال کے لئے آنے والے شرکاء نے لبیک یاحسین (ع) کے نعرے بھی بلند کئے۔  

تفصیلات کے مطابق علامہ مرزا یوسف حسین کو پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل بزرگ عالم دین اور شیعہ سنی اتحاد کے داعی حجت الاسلام مرزا یوسف حسین کو سکیورٹی اہلکاروں نے رات گئے ان کی رہائش گاہ جامع مسجد نور ایمان ناظم آباد کراچی سے گرفتار کیا تھا، ان پر شہید خرم ذکی کے جلوس جنازہ کے موقع پر اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، علامہ مرزا یوسف حسین کی ملیر جیل سے رہائی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، ڈویژنل رہنما میثم عابدی، علامہ مبشر حسن، علامہ نشان حیدر ساجدی، علامہ علی انور جعفری، علامہ اسحاق قرائتی، ناصر حسینی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کے جنرل سیکریٹری علامہ نعیم الحسن و دیگر بھی استقبال کے لئے موجود تھے۔

جامع مسجد نور ایمان آمد کے بعد حجت الاسلام مرزا یوسف حسین نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : وہ تمام حضرات کہ جنہوں نے میری رہائی میں کردار ادا کیا، خاص طور پر مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا : راہ امام حسین (ع) میں شہادت کے ساتھ ساتھ اسیر ہونا بھی ہمارے لئے فخر کی بات ہے، ہمارے آئمہ (ع) نے بھی اسیری کو برداشت کیا اور ہمیں بھی آئمہ کرام (ع) کی سیرت پر چلنے کا موقع نصیب ہوا، جس پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬