
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس نور الحق قریشی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے برجستہ رکن حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
سماعت کے دوران عدالت میں علامہ امین شہیدی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 2006 عیسوی سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق علامہ امین شہیدی کے وکیل نے سماعت کے دوران عدالت میں مؤقف اپنایا کہ 2006ء سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔
انہوں نے کہا : حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا نام کالعدم تحریک جعفریہ سے تعلق کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا حالانکہ ان کا تعلق تحریک جعفریہ سے نہیں ہے، جس پر عدالت نے حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰