‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2016 - 22:34
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 424641
فونت
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے برجستہ رکن حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔
حجت الاسلام محمد امین شھیدی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس نور الحق قریشی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  برجستہ رکن حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے خارج کرنے کا حکم  دے دیا ہے ۔

سماعت کے دوران عدالت میں علامہ امین شہیدی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 2006 عیسوی سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔
 
تفصیلات کے مطابق علامہ امین شہیدی کے وکیل نے سماعت کے دوران عدالت میں مؤقف اپنایا کہ 2006ء سے فورتھ شیڈول میں نام شامل ہے جبکہ قانون کے مطابق تین سال سے زیادہ عرصہ تک کسی کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں رکھا جاسکتا۔

انہوں نے کہا : حجت الاسلام  محمد امین شہیدی کا نام کالعدم تحریک جعفریہ سے تعلق کی بناء پر فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا حالانکہ ان کا تعلق تحریک جعفریہ سے نہیں ہے، جس پر عدالت نے حجت الاسلام محمد امین شہیدی کا نام فورتھ شیڈول سے نکالنے کا حکم دیدیا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬