‫‫کیٹیگری‬ :
27 November 2016 - 22:58
News ID: 424728
فونت
ایران بھر میں ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی (ص) کی شب رحلت اور نواسہ رسول حضرت حسن (ع) کی شب شہادت کے موقع پر عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا ۔
نواسہ رسول

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران بھر میں ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی (ص) کی شب رحلت اور نواسہ رسول حضرت حسن (ع) کی شب شہادت کے موقع پر عزاداری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس موقع پر ایران کے سب ہی چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور بعض شہروں میں جلوس ہائے عزا بھی برآمد کیے جا رہے ہیں۔ قم المقدسہ میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی زائرین بارگاہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا میں پرسہ دینے کے لیے جمع ہیں۔ جبکہ عزاداروں کی بڑی تعداد ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کر رہی ہے۔

مشہد المقدس میں بارگاہ حضرت امام رضا علیہ السلام میں بھی لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند جمع ہیں اور آپ کو آپ کے جد بزرگوار حضرت رسول خدا (ص) اور امام حسن مجتبی علیہ السلام کا پرسہ دے رہے ہیں۔

بارگاہ رضوی کے تمام صحن اور راہداریاں عزاداروں سے بھری پڑی ہیں جہاں علمائے کرام مختلف زبانوں میں فضائل و مصائب اہلبیت بیان کر رہے ہیں۔

مشہد الرضا کے اطراف کی شاہراہوں پر عزاداروں کے دستے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرتے ہوئے بارگاہ رضوی کی جانب گامزن ہیں۔

شیراز میں حضرت احمد ابن موسی شاہ چراغ کے روضے میں مجلس عز کا سلسلہ جاری ہے۔ تہران کے جڑواں شہر رے میں حضرت شاہ عبدالعظیم حسنی علیہ السلام کے روضے پر بھی مجلس عزا منعقد کی جا رہی ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں زائرین شریک ہیں۔

مجالس عزا کا یہ سلسلہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسب سے بدھ کی شام تک جاری رہے گا۔

ایران میں ہرسال اٹھائیس صفر کو رسول خدا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا یوم رحلت اور آپ کے پیارے نواسے حضرت اما حسن علیہ السلام کا یوم شہادت جبکہ تیس صفر کو حضرت امام رضا علیہ السلام کا یوم شہادت منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ایران میں عام تعطیل بھی کی جاتی ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬