‫‫کیٹیگری‬ :
28 November 2016 - 18:26
News ID: 424735
فونت
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اندرون اور بیرون ملک زائرین کی سلامتی اور حفاظت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
حجت‌الاسلام والمسلمین حسن روحانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شہر حلہ میں دہشت گردانہ حملے اور ایران میں ٹرین کے ایک حادثے میں زائرین کی شہادت کے بعد کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے والے زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات عمل میں لائیں۔

صدر حسن روحانی نے دونوں واقعات میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ  ٹرین حادثے کی وجوہات کا پتہ لگائیں، ایسی تدابیر اختیار کریں جس کے نتیجے میں آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

صدر نے ایران کے ریلوے کے منیجنگ ڈائریکٹر کے اقدام کو سنیجدہ اور ذمہ دارانہ قرار دیا جنہوں نے ، حادثے کی ذمہ داری قبول اور عوام سے عذر خواہی کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

اس موقع پر ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر داخلہ اور وزیر صحت نے، عراق کے شہر حلہ کے دہشت گردانہ واقعے، اور ٹرین حادثے کے بارے میں الگ الگ رپورٹیں صدر حسن روحانی کو پیش کیں۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬