رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیرین میڈیا نے اس ملک کی کورٹ کی طرف سے اس ملک کے عظیم شیعہ رھنما حجت الاسلام و المسلمین شیخ زکزاکی کی فوری آزادی کا حکم صادر کئے جانے کی خبر دی ۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ زکزاکی کو کئی بار ملک میں فتنہ پروری و نظم میں خلل ڈالنے کے جرم میں گرفتار کیا جا چکا ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین شیخ زکزاکی ، نائجیریا کے تمام دورہ حکومت میں گرفتار اور زندانی کئے گئے ہیں ، آپ ۹ سال کی مدت میں ۹ زندانوں میں رہے ہیں اور آخر میں آپ کے گھر اور مرکز اسلامی کو منھدم کردیا گیا ۔
۱۳ دسمبر ۲۰۱۵ عیسوی میں نائجیریا فوج نے امام بارگاہ بقیة الله اور حجت الاسلام و المسلمین شیخ زکزاکی کے مکان پر حملہ کر کے آپ کو زخمی اور گرفتار کرلیا ، نائجیرین فوج نے حجت الاسلام و المسلمین شیخ زکزاکی کے حامیوں کی جانب سے اس ملک کے فوجی سربراہ کو قتل کئے جانے کا الزام لگایا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۱۸