‫‫کیٹیگری‬ :
02 December 2016 - 23:27
News ID: 424832
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے شمالی شہر حلب کے متاثرہ افراد کے لیے ان کے ادارے نے تیسری امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ایران کی امداد حلب کے لئے

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ مرتضی سلیمی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ادارے نے جمعرات کی شب تیسری امدادی کھیپ حلب روانہ کر دی ہے جس میں ڈیڑھ لاکھ کھانے کے بند ڈبے شامل ہیں۔

انھوں اس بات پر زور دیا کہ اس سے قبل گذشتہ دو روز کے دوران ، دو امدادی کھیپیں ارسال کی جا چکی تھیں جن میں خیمے اور سردی سے بچاؤ کی دیگر اشیا شامل تھیں۔

ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ حلب کے متاثرہ عوام کے لیے بھیجی جانے والی مجموعی امداد میں چودہ سو کارٹن کے ڈبے روٹیاں، آٹھ ٹن دوائیں، باورچی خانے کے استعمال کے سات سو برتن اور ایک لاکھ پینسٹھ ہزار کھانے کے بند ڈبے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ شام کے شمالی شہر حلب خاص طور پر اس شہر کے مشرقی حصے میں رہنے والے لوگوں کو دہشت گردوں کے اقدامات کی وجہ سے انتہائی دشوار حالات کا سامنا ہے اور شامی حکومت نے اپنے اتحادیوں کی مدد سے ہمیشہ ان لوگوں کو انسان دوستانہ امداد بھیجنے کی کوشش کی ہے۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬