‫‫کیٹیگری‬ :
03 December 2016 - 12:32
News ID: 424843
فونت
شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی علاقوں سے نکلنے والے لوگوں میں اسلامی جمہوریہ ایران نے انسان دوستانہ امداد تقسیم کی ہے۔
ایران کی امداد حلب کی عوام کے لئے

رسا نیوز ایجنسی کی العالم سے رپورٹ کے مطابق، شام کے شہر حلب کے دہشت گردوں کے زیرقبضہ علاقوں سے ہزاروں افراد کے نکل کر حکومت کے زیرکنٹرول مغربی علاقوں میں جانے کے بعد ان بےگھر افراد میں ایران نے امدادی اشیا تقسیم کیں جن میں کمبل، گدے، روٹیاں، کھانے پینے کی اشیا، خشک دودھ اور سردی سے بچانے والی اشیا شامل ہیں۔

حلب کے مشرقی علاقوں سے نکلنے والے افراد پر دہشت گردوں کے حملوں کے باوجود یہ افراد الحلوانیہ اور الصاخورعلاقوں سے بھاگ کر شامی فوج کی پناہ میں آنے میں کامیاب ہو گئے۔ علاقے میں سخت سردی اور بارش کے باوجود حلب کے مشرقی علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور ان کو امداد پہنچانے کا کام بدستور جاری ہے۔

دوسری جانب حلب کے علاقے ہنانو میں سیکورٹی قائم ہونے اور حالات معمول پر آنے کے بعد اس علاقے کے لوگ اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں اور اس علاقے میں لوگوں کو بنیادی ضروریات کی چیزیں فراہم کر دی گئی ہیں۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا نے بھی حلب کی پولیس کے کمانڈ مرکز کے ایک ذریعے کے حوالے سے خبر دی ہے کہ دہشت گردوں نے حلب کے علاقے الفیض پر کئی مارٹر گولے فائر کیے ہیں جس کے نتیجے میں ایک عورت اور دو بچوں سمیت کم از کم چھے افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ان حملوں میں کئی رہا‏ئشی مکانات کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ تکفیری دہشت گردوں نے اسی طرح حلب شہر کے باب الفرج، اسماعیلیہ، الفرقان اورجابریہ سمیت بہت سے علاقوں پر بھی مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے جس میں دو بچوں سمیت آٹھ عام شہری جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔

دہشت گرد، شامی فوج کے زیرکنٹرول علاقوں پر مارٹر حملے ایک ایسے وقت میں کر رہے ہیں کہ جب شام کی سیکورٹی فورسز نے گذشتہ دنوں کے دوران حلب کے مشرق میں دہشت گردوں کے زیرقبضہ نصف علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے تین شامی باشندوں کو شمالی شہر رقہ میں شامی فوج کے ساتھ تعاون کرنے کے الزام میں قتل کر دیا ہے۔ اس سے قبل تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایک لبنانی شہری کو، جو اپنے بیٹوں کو واپس لانے کے لیے شام کے صوبے رقہ گیا تھا، اس کے چار بیٹوں کے سامنے قتل کر دیا تھا۔/۹۸۸/ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬