‫‫کیٹیگری‬ :
15 December 2016 - 21:10
News ID: 425087
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ فرعون گذشتہ زمانہ کے بہت سے آمروں کی طرح ایسے لوگوں کو رکھتا تھا جو اس کے لئے پیشن گوئی کیا کرتے تھے بیان کیا : اس وقت بھی بعض اول درجہ کے مادی پرست افراد جادو گر اور پیشن گوئی کرنے والے لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں، بعض ایسے لوگ ہمارے ملک میں بھی پائے جاتے ہیں ، ھندوستان جاتے ہیں اور جادوگر سے رابطہ برقرار کرتے ہیں تا کہ اپنے مستقبل کے لئے مدد حاصل کر سکیں ۔
آیت الله مصباح یزدی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (ره) تعلیمی و تحقیقی ادارہ کے سربراہ آیت الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی کے قم آفس میں منعقدہ اپنے ھفتگی درس اخلاق میں بیان کیا : اگر انسان مقصد اور راستہ کو جسے طے کرنا ہے صحیح تشخیص دے تو وہ کامیابی حاصل کرتا ہے لیکن اگر درست تشخیص نہیں دیتا ہے تو انحراف و گمراہی کا سبب ہوتا ہے اور بدبختی کا شکار ہو جاتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : فرعون نے اپنا مقصد دنیوی مقام کے حصول کو قرار دیا تا کہ سب اس کے سامنے سر جھکا کر رہیں اور ایسا شخص ہو کہ پوری دنیا میں اس کے جیسا کوئی نہ ہو ، اس وجہ سے اس کے مقصد سے متضاد جو چیزیں ہوں اس کو نابود کر دیتا تھا اور لوگوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ایجاد کرتا تھا تا کہ ان لوگوں پر اپنا تسلط قائم کر سکے ۔

حوزہ علمیہ قم میں جامعہ مدرسین کے ممبر نے اس بیان کے ساتھ کہ بعض وقت کچھ لوگ اس حد تک دنیا کے مقصد کے حصول میں غرق ہو جاتے ہیں کہ تمام امور کو دوسروں پر تسلط قائم کرنے کے لئے انجام دیتے ہیں بیان کیا : فرعون نے ان لوگوں کو منتخب کیا جو لوگ اس کو اس کے مقاصد کے حصول کے لئے مددگار ثابت ہوں ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئ بیان کیا : اسی طرح جس لوگوں کے سلسلہ میں شک کرتا تھا کہ اس کے لئے خطرہ پیدا کر سکتا ہے اس کو اپنے راہ سے ہٹا دیتا تھا ، فرعون گذشتہ زمانہ کے بہت سے آمروں کی طرح ایسے لوگوں کو رکھتا تھا جو اس کے لئے پیشن گوئی کیا کرتے تھے اس وقت بھی بعض اول درجہ کے مادی پرست افراد جادو گر اور پیشن گوئی کرنے والے لوگوں سے تعلق رکھتے ہیں، ھندوستان جاتے ہیں اور جادوگر سے رابطہ برقرار کرتے ہیں تا کہ اپنے مستقبل کے لئے مدد حاصل کر سکیں ۔

آیت الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتھ کہ فوعون کی کلی سیاست لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا اور مخالفین کو ذلیل کرنا تھا بیان کیا : فرعون کی اصل مشکل یہ تھی کہ وہ اپنے حق پر راضی نہیں رہتا تھا اور چاہتا تھا کہ دوسروں پر اپنا تسلط قائم رکھے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۰۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬