‫‫کیٹیگری‬ :
18 December 2016 - 19:45
News ID: 425149
فونت
سعودی عرب کے قطیف کے امام جمعہ نے دین میں افراط و تفریط کو اسلام سے انسان کی دوری کا اصلی سبب جانا ہے ۔
حجت الاسلام شیخ حسن صفار

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے سعودی عرب میں قطیف کے ایک مسجد مسجد الرسالة میں منعقدہ تقریب میں اپنے تقریر کے درمیان دین میں افراط و تفریط پر نتقید کرتے ہوئے بیان کیا : مسلمانوں کو چاہیئے کہ ایک دوسرے کو دین میں افراط و تفریط سے منع کریں اور لوگوں کو اعتدال کی راہ میں قدم بڑھانے کی شفارش کریں ۔

انہوں نے وضاحت کی : انصاف کے موضوع اور انسانی حقوق کا پاس و لحاظ رکھنا جیسے موضوع پر توجہ دینی چاہیئے کہ دین نے اس پر خاص توجہ کی تاکید کی ہے ۔

سعودی عرب میں قطیف کے امام جمعہ نے وضاحت کی : افسوس کی بات ہے کہ انتہا پسند اور تشدد پسند افراد ہر مسئلہ میں یہاں تک کہ دینی امور ، مذہبی شعائر اور عبادات میں افراط و زیادہ روی کرتے ہیں کہ یہ مسئلہ دین سے لوگوں کے دور ہونے کا سبب ہو رہا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : مذہبی افراطیوں کے قدامات دینی تعلیمات اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی احادیث جس میں عدالت پر تاکید کی گئی ہے اس کے خلاف ہے ۔

حجت الاسلام شیخ حسن صفار نے آیت یرید الله بكم الیسر ولا یرید بكم العسر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے رسالت کا ایک مقصد انسانوں کی آزادی اور عقل مداری کی طرف ہدایات اور حقیقی انسانیت کا تحقق ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۰۵/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬