مدرسہ دارالشفاء میں اجلاس منعقد ہوگا؛
مدرسہ دارالشفاء میں « سماجی و ثقافتی بے ضابطگیوں کے خاتمہ میں ائمہ جماعت و مبلغین کا کردار » کے عنوان سے عنقریب اجلاس منعقد ہوگا جس میں عدلیہ کے نائب سربراہ شرکت اور تقریر کریں گے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے شعبہ تبلیغ اور تعلیم، صوبہ قم کی عدالت اور پولیس کے تعاون سے مدرسہ دارالشفاء میں « سماجی و ثقافتی بے ضابطگیوں کے خاتمہ میں ائمہ جماعت و مبلغین کا کردار » کے عنوان سے عنقریب ایک اجلاس منعقد ہوگا جس میں عدلیہ کے نائب سربراہ شرکت کریں گے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں حجج الاسلام و المسلمین صادقی عدلیہ کے نائب سربراہ ، حوزہ علمیہ قم کے شعبہ تبلیغ اور تعلیم کے ذمہ دار حجت الاسلام نبوی ، صوبہ قم کی عدالت چیف جسٹس اور صوبہ قم کی پولیس کمانڈرز تقریر کریں گے ۔
واضح رہے کہ « سماجی و ثقافتی بے ضابطگیوں کے خاتمہ میں ائمہ جماعت و مبلغین کا کردار » کے عنوان سے یہ اجلاس اس ھفتہ جمعرات کو 9 بجے صبح مدرسہ دارالشفاء کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۰۷
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے