‫‫کیٹیگری‬ :
20 December 2016 - 22:04
News ID: 425189
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے سربراہوں نے ٹیلی فونی گفت و گو میں شامی عوام کی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
حجت الاسلام حسن روحانی و ولادیمیر پوتن

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے فون کے ذریعہ گفت و گو کی جس میں شام کے بےگناہ عوام جو دہشت گردوں کے چنگل میں پھنسے ہوئے ہیں، کی صورت حال سے مغرب کی بےتوجہی پر تنقید کرتے ہوئے تہران اور ماسکو کے تعاون اور ہم فکری کو مضبوط بنانے کی تاکید کی ۔

اس گفت و گو میں شامی عوام کے لئے غذائی اشیا اور ادویات کی امداد جاری رکھنے اور دوسرے ملکوں کو امدادی سامان شام بھیجنے کی ترغیب دلانے کو ضروری قرار دیا۔

ایرانی صدر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کی جانب سے شام کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا : یہ ضروری ہے کہ شامی عوام ہمیشہ محسوس کریں کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں وہ اکیلے نہیں ہیں۔

صدر مملکت نے اسی طرح ماسکو میں ایران ترکی اور روس کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا : اس اجلاس سے شامی عوام کو مدد دینے میں تینوں ممالک کی زیادہ ہم آہنگی میں مدد مل سکتی ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے بھی فون کے ذریعہ اس گفت و گو میں دہشت گردوں کو حلب شہر سے باہر نکالنے کی کارروائی کو کامیاب قرار دیا اور اس میدان میں تہران اور ماسکو کے تعاون اور ہم فکری کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسی طرح موجودہ حالات میں شامی عوام کے لئے انسان دوستانہ مدد ارسال کرنے اور ان کی حمایت کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا : موجودہ دور میں ایران اور روس سمیت عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ شامی عوام کی حفاظت کرے اور ان کے لئے امداد کی فراہمی جاری رکھے۔

ولادیمیر پوٹن نے کہا کہ شامی شہر حلب سے دہشت گردوں کا خاتمہ شامی حکومت کی کامیابی کا نشانی ہے۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۵۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬