‫‫کیٹیگری‬ :
22 December 2016 - 18:29
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 425228
فونت
آل خلیفہ حکومت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت اور اس ملک کے ممتاز رہنما شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں منامہ میں بحرین کی عوام نے مظاہرہ کیا ۔
شیخ عیسی قاسم

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرینی فوجیوں نے بدھ کو الدراز کے علاقے میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کےاطراف میں واقع گھروں پر حملہ کیا۔

آل خلیفہ حکومت نے انسانی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزی اور عوام کے حقوق کے مطالبات کو پامال کئے جانے کے ذریعے بحرینی عوام کی زندگی کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا۔

آل خلیفہ حکومت کے اس اقدام پر عوام نے مظاہرہ کیا ، بحرینی مظاہرین نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے کہا : جب تک وہ اپنے حقوق کو حاصل نہیں کرلیں گے، حکومت مخالف مظاہرے جاری رہیں گے۔ بحرین کی سیکورٹی فورسیز نے بھی مظاہرین اور شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنے پر بیٹھے ہوئے افراد پر حملہ کر کے ان کو زدوکوب کیا۔ اس حملے میں شیخ عیسی قاسم کا ایک محافظ زخمی ہو گیا۔

بحرین کی سیکورٹی فورسیز نے فائر کھول کر الدراز علاقے کو محاصرے میں لے لیا تاکہ اس طرح سے وہ الفدا اسکوائر میں شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے چند مہینوں سے جاری دھرنے کو ختم کر دیں۔

الدراز کے علاقے میں بحرینی فوجیوں کی جانب سے دھرنے پر بیٹھنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر حملے اور انہیں کئی دنوں تک پانی اور بجلی کی سپلائی بند کئے جانے کے باوجود، شیخ عیسی قاسم کے گھر کے سامنے دھرنا دینے والے الفدا اسکوائر پر موجود ہیں اور ان کا دفاع کر رہے ہیں۔

اس درمیان کئی مرتبہ سیکورٹی فورسیز کے ساتھ ان کی جھڑپیں بھی ہوئیں اور سیکورٹی فورسیز نے الدراز اور باربار علاقوں کے درمیان خاردار تاروں کی باڑ بھی لگا دی۔

بحرین کی سیکورٹی فورسیز نے الدراز علاقے کے تمام داخلی راستے بند کر دیئے ہیں اور اس علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی عدالت نے گذشتہ اتوار کو شیخ عیسی قاسم کی مقدمے کی سماعت کی تاریخ بڑھا کر پانچ جنوری دو ہزار سترہ کر دی ہے۔ آل خلیفہ حکومت کی عدلیہ نے شیخ عیسی قاسم پر بے بنیاد الزامات عائد کئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بحرین میں انسانی حقوق کے ترجمان باقر درویش نے المیادین ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویوں میں کہا ہے کہ بحرینی عوام کی مزاحمت اور شیخ عیسی قاسم کے لئے ان کی حمایت، اس عالم دین کے گھر پر آل خلیفہ کے کارندوں کے حملے کا منصوبہ ناکام ہونے کا باعث بنی ہے۔ شیخ عیسی قاسم پر حملہ، ریڈ لائن پار کرنا ہے جس کے خطرناک تنائج برآمد ہوں گے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۶۷/

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬