‫‫کیٹیگری‬ :
24 December 2016 - 22:26
News ID: 425270
فونت
آیت الله صافی گلپائگانی:
حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تفرقہ عالم اسلام کیلئے خطرناک ترین آفت ہے کہا: حوزہ علمیہ مختلف میدانوں میں حاضر رہ کر اسلامی تعلیمات کو عام کرے ، مسلمانوں میں پھیلے والے اختلافات میں کمی لانے میں اپنا کردار ادا کرے اور انہیں ایک دوسرے سے قریب لانے کی کوشش کرے ۔
ایت اللہ صافی گلپائگانی اور حجت الاسلام و المسلمین مبلغی ایت اللہ صافی گلپائگانی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے آج قم میں موجود اپنے دفتر میں مذاهب اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر حجت الاسلام و المسلمین مبلغی سے ملاقات میں اس یونیورسٹی کی فعالیتوں کو سراہا اور کہا: ہم اس میدان میں آپ کی کامیابی کے لئے دعا کرتے ہیں کہ خداوند متعال آپ کو اس راہ میں کامیاب و کامران رکھے ، کیوں کہ آپ کی راہ بہترین راہ اور اسلامی راہ ہے ، ہم اسلامی دنیا سے جس قدر بھی رابطے بڑھا سکتے اور اس میں استحکام لاسکتے ہیں بڑھائیں کیوں کہ یہ اسلام کے لئے مفید ہے ۔

اس مرجع تقلید نے مسلم مفکرین سے باہمی تعامل کی اہمیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اسلامی دنیا کے مفکرین کا باہمی تعامل اور آپسی رابطہ اہمیتوں کا حامل ہے ، اس باہمی تعامل اور تعاون کے زیر سایہ ، اسلامی معارف کے نشر کرنے میں اہم قدم اٹھایا جاسکتا ہے ۔

انہوں نے مذھب و مکتب کی صحیح معرفی تمام میدانوں میں موجودگی می صورت میں ممکن بتایا اور کہا: عالمی میدانوں میں ہماری موجودگی ، ملاقاتوں کی انجام دہی ، عالمی کانفرنسوں میں تقریریں اور ملاقاتیں موثر ہیں ، اگر یہ باہمی تعامل اور آپسی رابطہ نہ ہو تو خود کی صحیح طور سے معرفی نہیں کر پائیں گے ، اور پھر دوسرے ہمیں اپنے طور و طریقے معرفی کریں گے کہ جو ممکن ہے حقیقت سے دور اور ہمارے من پسند نہ ہو ۔

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے عالمی میدانوں میں مکمل تیاری کے ساتھ موجودگی ، مسلمانوں اور دنیا کی موثر شخصیتوں سے باہمی رابطے و تعلقات خاص اہمیت کا حامل ہے کہا: حوزہ علمیہ عالمی میدانوں میں موجود رہ کر اسلامی تعالیم کو بخوبی نشر کرے اور مسلمانوں میں پھیلتے اختلافات کو ختم کرنے نیز انہیں ایک دوسرے قریب لانے اور دوستانہ تعلقات بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

اس مرجع تقلید نے عالمی تعلقات میں مرحوم آیت الله العظمی بروجردی کی روش اور ان کی سیاست و طور و طریقے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک میں اتحاد کی فضا قائم کئے جانے کی جانب اشارہ کیا اور کہا: امید ہے کہ آپ ان میدانوں میں موجود رہ کر اسلام کی بخوبی خدمت کریں گے ، عالم اسلام کا اتحاد و ھمدلی کی جانب گامزن رہنا اور اسے اختلافات و ٹکراو سے محفوظ رکھنا ضروری ہے ۔

حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اپنے بیان کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے آئندہ ھفتہ ایران کے دارالحکومت تہران میں « انسانی اور دینی علوم ، شدت پسندی سے مقابلہ » کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اجلاس اور کانفرنسوں کا علمی باقی رہنا ضروری ہے ، ھرگز انہیں سیاسی نہیں ہونا چاہئے ، کیوں کہ سیاسی ہونے کی صورت میں یہ کانفرنسیں اپنا اثر کھو دیتی ہیں ۔

انہوں نے اپنے بیان کے آخر میں مذاهب اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر حجت الاسلام و المسلمین مبلغی کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کی کرتے ہوئے حوزہ علمیہ میں عربی تکلم رائج کئے جانے کی تاکید کی ۔

واضح رہے کہ اس ملاقات کے ابتداء میں مذاهب اسلامی یونیورسٹی کے وائس چانسلر حجت الاسلام و المسلمین مبلغی نے« اسلامی معاشرے میں صلح کی تقویت » کے عنوان سے دبئی میں ہونے والی عالمی کنفرانس کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ ھفتے « انسانی اور دینی علوم ، شدت سے مقابلہ » کے عنوان سے تہران میں ہونے والی کانفرنس کی تفصیل بتائی ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۶۶۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬