‫‫کیٹیگری‬ :
27 December 2016 - 19:41
News ID: 425329
فونت
حجت الاسلام نبیل قاؤوق :
حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ حجت الاسلام نبیل قاؤوق نے کہا ہے کہ موصل اور حلب میں دہشت گردوں کو مکمل شکست ہوئی ہے۔
حجت الاسلام نبیل قاؤوق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ حجت الالسم  نبیل قاؤوق نے جنوبی بیروت میں ایک پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تکفیری دہشت گردوں کے لئے اگر سعودی عرب کی حمایت نہ ہوتی تو دنیا کے مختلف ملکوں میں تکفیری نظریات نہیں پھیل سکتے تھے اور ان کی جڑیں اس قدر مضبوط نہیں ہو سکتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گردی لبنان، شام، عراق اور عالم اسلام کے دیگر ملکوں کو نشانہ بنانے میں کسی فرق کی قائل نہیں ہے اور یہ پوری دنیا کے لئے خطرہ ہے۔

حزب اللہ کے رہنما نے کہا کہ سعودی عرب کو عراق کے شمالی شہر موصل میں شکست کا احساس ہو گیا ہے اور حلب میں بھی اس کو شکست ہو چکی ہے اور اب پوری دنیا پر یہ بات واضح ہو گئی  ہے کہ علاقے میں تکفیری دہشت گردوں کی کون کون سی حکومتیں حمایت کر رہی ہیں اور انہیں اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لبنان میں تکفیری خطرہ اب بھی موجود ہے اور نئی حکومت کو عرسال اور راس بعلبک کی پہاڑیوں پر دہشت گردوں کے قبضے کو یونہی نظر انداز نہیں کر دینا چاہئے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬