‫‫کیٹیگری‬ :
03 January 2017 - 22:22
News ID: 425471
فونت
عراق کی وزارت تعلیم:
عراق کی وزارت تعلیم کے سربراہ علی عکیلی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ابوالفضل العباس سکولز کا دورہ کیا اور یہاں موجود تعلیمی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لیا ۔
وزارت تعلیم عراق

عراق کی وزارت تعلیم:

ہم تمام سکولوں کو ابو الفضل العباس (ع) سکولز کے نقش قدم پہ چلنے کی دعوت دیتے ہیں

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت تعلیم کے تعلقات عامہ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ علی عکیلی نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زیر انتظام چلنے والے ابوالفضل العباس سکولز کا دورہ کیا اور یہاں موجود تعلیمی سرگرمیوں کا قریب سے جائزہ لیا ۔

اس دورہ کے بعد علی عکیلی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابو الفضل العباس(ع) سکولز میں ایسی علمی مومنٹس کا مشاہدہ کیا ہے کہ جس کی مثل کربلا بلکہ پورے عراق میں شاذ و نادر ہی نظر آتی ہے۔

علی عکیلی کا مزید کہنا تھا کہ ابو الفضل العباس سکولز نے تمام حکومتی اور پرائیویٹ سکولوں سے بڑھ کر تعلیم و تربیت کے میدان میں کام کیا ہے اور ہم تمام سکولوں کو ابو الفضل العباس (ع) سکولز کے نقش قدم پہ چلنے کی دعوت دیتے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬