‫‫کیٹیگری‬ :
08 January 2017 - 21:36
News ID: 425571
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے، انکی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا کا باعث ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت پروفیسر خادم حسین لغاری کے انتقال پُرملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رحوم کے لواحقین و پسماندگان سے دلی تعزیت کی اور انکے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔

حجت الاسلام و المسلمین نقوی  نے مزید کہا : پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے، جن کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

ان کی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا کا باعث ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔ /۸۹۸/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬