قائد ملت جعفریہ پاکستان:
حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے، انکی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا کا باعث ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ممتاز ماہر تعلیم و سماجی شخصیت پروفیسر خادم حسین لغاری کے انتقال پُرملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رحوم کے لواحقین و پسماندگان سے دلی تعزیت کی اور انکے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔
حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے مزید کہا : پروفیسر خادم حسین لغاری نہ صرف ماہر تعلیم بلکہ ایک متحرک سماجی و سیاسی شخصیت تھے، جن کی قومی و ملی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
ان کی وفات نہ صرف انکے خانوادے کے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے بلکہ ملی و قومی سطح پر بھی خلا کا باعث ہے۔ علامہ ساجد نقوی نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔ /۸۹۸/ف۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے