‫‫کیٹیگری‬ :
09 January 2017 - 20:54
News ID: 425587
فونت
امام خمینی اور رھبر انقلاب کے یاور و مددگار کی تدفین کی تفصیل؛
آیت ‌الله هاشمی رفسنجانی کی نماز میت کل منگل کو ۸:۳۰ صبح رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت ‌الله سید علی خامنہ ‌ای کی اقتداء میں تہران یونیورسٹی میں ہوگی ، اور پھر انہیں مرقد امام خمینی(رح) میں دفن کردیا جائے گا ۔
رہبر انقلاب اسلامی

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبررساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت ‌الله هاشمی رفسنجانی کی نماز میت کل منگل کے روز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت ‌الله سید علی خامنہ ‌ای کی اقتداء میں تہران یونیورسٹی میں ہوگی ، اور پھر انہیں مرقد امام خمینی(رح) میں دفن کردیا جائے گا ۔

اس رپورٹ کے مطابق، کل منگل کو ۸:۳۰  صبح تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت ‌الله هاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت ‌الله سید علی خامنہ ‌ای کی اقتداء میں تہران یونیورسٹی میں ادا کی جائے اور پھر 10 بجے صبح انہیں تہران یونیورسٹی کے روبرو سے مرقد امام خمینی(رح) میں تدفین کے لئے کے جایا جائے گا ۔

رپورٹس بیانگر ہیں کہ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت ‌الله سید علی خامنہ ‌ای کی جانب سے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت ‌الله هاشمی رفسنجانی کی مجلس ترحیم کل بدھ کو ٩:٣٠ تا ١١ بجے شب میں حسينيہ امام خمينی (ره) تہران میں ہوگی ۔

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے ایک عہدیدارحمزہ خلیلی نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا : آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کو مرقد حضرت امام خمينی (ره) میں دفن کرنے کا فیصلہ ان کے اہل خانہ نے کیا ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ آج منگل کی صبح کو مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے آخری دیدارکے لئے صدر مملکت سمیت ملک کی اعلی شخصیتیں حسینیہ جماران میں پہونچیں ۔

اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے تہران میں واقع حسینیہ جماران میں مرحوم آیت اللہ رفسنجانی کے جسد خاکی کے آخری دیدار کے موقع پرکہا: آج بانی انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب اسلامی کے بھروسہ مند ساتھی ہم سے بچھڑ گئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ایران کے سابق صدر اور سینیئر سیاستداں آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی، کل اتوار کو بیاسی سال کی عمرمیں اس دار فانی سے کوچ کرگئے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۳۹۷

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬