رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے تشخصیت مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی تشییع میں شرکت کی اور تہران یونیورسٹی میں ان کی نماز جنازہ ادا کیا ۔
رھبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد فاتحہ خوانی کی ۔
اس پروگرام میں اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی، پارلیمنٹ کے اسپیکرڈاکٹر علی لاریجانی، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ لاریجانی ، کابینہ کے اراکین، آیات عظام، علمائے کرام ،ایران کی سیاسی و مذھبی شخصیات اور لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
نماز جنازہ کے بعد مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کی حرم مطہر حضرت امام خمینی(رح) کی جانب تشییع کی گئی جس میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے۔
مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی کے جسد خاکی کو حرم حضرت امام خمینی(رح) میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ مرحوم آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اتوار 8 جنوری کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے تہران میں 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
آپ کے انتقال پراسلامی جمہوریہ ایران میں 3 روز کے عام سوگ اور آج منگل کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔
دنیا کے کئی ممالک کے سربراہ، اعلی حکام اور قومی و دینی رھبروں نے آپ کے انتقال پر رهبر معظم انقلاب اسلامی، ایرانی حکومت ، ایرانی عوام اور ان کے پسماندگان کو تسلیت و تعزیت پیش کی ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۳۰/ ک۳۰۷