‫‫کیٹیگری‬ :
17 January 2017 - 17:30
News ID: 425747
فونت
آیت الله محسن اراکی:
تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے سربراہ نے بحرین کے تین انقلابی جوان کی موت کی سزا کو آل خلیفہ حکومت کی عنقریب نابودی کا سبب جانا ہے ۔
 آیت  اللہ محسن اراکی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے سربراہ آیت الله محسن اراکی نے ایک پیغام صادر کر کے بحرین میں تین انقلابی جوان کو آل خلیفہ ظالم حکومت کی طرف سے سزائے موت کی شدید مذمت کی ہے ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : بحرینی حکام کی طرف سے بہت بڑا ظلم ہے کہ بحرین کے تین پاک جوانوں کو بے گناہ موت کی سزا دے کر قتل کر دیا گیا ہے کہ جو اس آیت «رجال صدقوا ما عاهدوا الله علیه» کے مصداق ہیں بحرین قوم پر سے آل خلیفہ خاندان کی ظالم حکومت کی تباہی عنقریب ہونے کا سبب ہوگا ۔

آیت الله اراکی نے وضاحت کی : اس شدید نقصان پر شہدا کے اہل خانہ اور بحرین کے علمای خاص کر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی خدمت میں اور اسی طرح بحرین کی مظلوم قوم کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے اس بہادر شہدا کو اہل بیت ع کے شہدا اور صحابہ کرام کے ساتھ محشور کرنے کی دعا کرتا ہوں اور پروردگار سے ان کے خانوادہ کو صبر و اجر عطا کرنے کا طلب گار ہوں ۔

انہوں نے وضاحت کی :  اسی طرح خداوند عالم سے بحرین قوم کی عزت و حق کی پائمالی اور ظلم و جبر سے نجات کا طلب گار ہوں کیونکہ خداوند عالم مومنین کا بہترین یار و مددگار ہے ۔

قابل ذکر ہے آل خلیفہ حکومت گذشتہ روز بحرینی تین جوان جن کا نام «سامی مشیمع»، «علی السنکیس» و «عباس السمیع» ہے ان کو آل خلیفہ کی عدالت نے ان پر لگائے گئے الزامات کے سلسلہ میں کسی بھی طرح کا ثبوت پیش کئے بغیر جو ان کے گنہگار ہونے پر دلالت کرتا ہو پھانسی دے دی ہے ۔ /۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۹/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬