‫‫کیٹیگری‬ :
21 January 2017 - 21:18
News ID: 425832
فونت
آیت الله نوری همدانی:
سرزمین قم ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله نوری همدانی نے حوزہ علمیہ کو منکرات سے مقابلے کے لئے میدان عمل میں اترنے کی درخواست کی ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین قم ایران کے مشھور مرجع تقلید حضرت آیت الله حسین نوری همدانی آج ظھر سے پہلے اھل حوزہ سے ملاقات میں منکرات سے مقابلے کے لئے حوزہ علمیہ کو میدان عمل میں اترنے کی درخواست کی  ۔

انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایران ، انبیاء الھی اور ائمہ معصومین علیھم السلام کی تحریک کا تسلسل اور ایک دینی و مذھبی نھضت ہے ، یہ انقلاب دیگر انقلابوں سے قابل مقایسہ نہیں ہے  ۔

اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی : انقلاب کی برکتوں ، اس کے ثمرات ، ارکان انقلاب کی شناخت اور دوسروں کے لئے اس کی تبیین ہمارا وظیفہ ہے دوسری جانب انقلاب کو نقصان دہ باتوں کی شناخت اور ان سے لوگوں کو آگاہ کرنا بھی ضروری ہے ۔

حوزه علمیه قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے واضح طور سے کہا: حوزہ کی انقلابی نسشتوں اور اجلاس کو با شکوہ برگزار کیا جانا چاہئے کہ جو حوزہ علمیہ کی عزت و عظمت کو بیان کریں نیز کوشش کریں کہ تمام بزرگان ، فضلاء ، علماء ان پروگراموں میں شرکت کریں نیز اس انقلاب کی خدمت کرنے والے افراد کو ان پروگراموں میں تقریر کی غرض سے دعوت دی جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہمارے انقلاب نے معاشرے میں بے توجہی کے شکار بہت سارے معروف کا احیاء کیا ہے کہ حکومت اسلامی اور نظام اسلامی انہیں معروفات میں سے ایک ہے نیز اس انقلاب نے عالمی سامراجیت سے مقابلے میں بھی بخوبی کردار ادا کیا ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں ایرانی معاشرے کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: غربت اور کمر توڑ مہنگائی کے سلسلے میں حوزہ کی آوازیں بلند ہونی چاہئیں ، نیز بینکینگ حوالے سے بھی بہت ساری مشکلات موجود ہیں جسے ہم نے بارہا و بارہا بیان کیا ہے ان کا خاتمہ ہونا چاہئے ، حوزہ علمیہ کو منکرات سے مقابلے کے لئے میدان عمل میں اترنا ضروری ہے کیوں کہ اگر حوزہ زندہ و پایندہ رہا تو کوئی بھی انقلاب کی راہوں کو منحرف نہیں کرسکتا ۔

انہوں نے یاد دہانی کی: انقلاب اسلامی ایران کی تین بنیاد و اساس ہے ، ایک اسلام ، دوسرے ملت ، تیسرے ولایت فقیہ ۔ بقیہ باتیں ان تینوں کے زیر مجموعہ ہیں ، لھذا ان باتوں کی تبیین میں حوزہ کو اترنا ضروری ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی  نے مزید کہا: عصر حاضر میں دشمن اسلام سے پر سر پیکار ہے اور یہ علماء و حوزہ علمیہ کی ذمہ داری ہے کہ اس کا مقابلہ کریں ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۴۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬