رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ظھر سے قبل صوبہ قم کے ماحولیات سیکشن کے اھل کاروں سے ملاقات میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے انسان کو کچھ ذمہ داریاں سونپی ہیں کہا: سب سے پہلی ذمہ داری انسان کی انفرادی ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا میں علم ، تقوی الھی ، ایمان اور معنویت کے ساتھ زندگی بسر کرے اور خود کو الھی کمالات تک پہونچائے ، اگر پوری دنیا میں فقط ایک انسان ہو تو بھی اس کا وظیفہ یہی وظیفہ ہے ۔
اس مرجع تقلید نے انسان کی دوسری ذمہ داری سماجی ذمہ داری بتایا اور کہا: انسان ، اجتماعی حیات بسر کرنے کا عادی ہے ، اس طرح کہ اگر تنھا زندگی گزارنا چاہے تو ھرگز اپنی ضرورتوں کو پورا نہیں کرسکتا ، اسلام نے بھی سماجی میدان میں انسان کے وظائف سخت کردئے ہیں ، اسلامی معاشرہ کے حوالے سے کسی بھی معاشرے کو ظالم و مظلوم اور فقیر و ثروت مند افراد میں نہیں تقسیم ہونا چاہئے بلکہ معاشرہ متوازن رہنا چاہئے ۔
انہوں ںے بیان کیا: انسان کی تیسری ذمہ داری کام ہے ، جیسا کہ امام علی(ع) نے نهج البلاغه میں فرمایا کہ گمان نہ کرو کہ تمھار کام کاج اور روزگار فقط امرار معاش اور زندگی بسر کرنے کے لئے ہے ، بلکہ یہ تمھارے پاس ایک امانت ہے ، تمھارا روزگار تمھارے پاس ھزاروں لوگوں کی امانت ہے کہ اگر کوتاہی کرو گے تو اس کے سلسلے میں قوم کے سامنے جواب دہ ہو گے ۔ /۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک ۳۱۸