رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ کی مسلم ایسوسی ایشن نے فلوریڈا کے مختلف مقامات پر اشتہارات لگا کر ٹرامپ کے مشھور نارے « بار دیگر امریکا کو باعظمت بنائیں» کے مضمون میں دوستی، مہربانی اور شفقت کا کلمہ بڑھا کر مکمل کردیا ۔
« امریکا کو دوستی، مهربانی اور شفقت کے وسیلے باعظمت بنائیں » پر مشتمل یہ اشتہارات ٹرامپ کے نسل پرستانہ نظریات اور تفرقہ انگیز بیانات کو مسلمانوں کا جواب ہے ۔
ان اشتہارات کے آخر میں اسلام کے بارے میں جوابات کے لئے ویب سائٹ کا ایڈریس اور فون نمبر تحریر ہے ۔
اسلامی کمیونٹی سنٹر امریکا (AMCC) معتقد ہے کہ اس اقدام کے ذریعہ اسلام اور مسلمانوں کے سلسلے میں امریکا میں موجود سوء تفاھم میں کسی حد تک کمی لائی جاسکتی ہے۔
« سی ان ان » کی رپورٹ کے مطابق، یہ اشتہارات پبلیک سروسز اشتہارات کے مانند ہیں تاکہ امریکی عوام کو مسلمانوں کی خدمات کی یاد دہانی کراسکیں ۔
اسلامی کمیونٹی سنٹر امریکا نے گذشتہ ھفتہ آرلینڈو کے شھریوں کے لئے مسلمانوں کی جانب سے فری کیلنیک سروس افتتاح کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
اسلامی کمیونٹی سنٹر امریکا کی سربراہ «عاطف فرید» نے اس سلسلے میں کہا: ہمارا مقصد انسانوں کی خدمت ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: یہ کیلینک اپنے سروسز کے سلسلے میں کوئی رقم دریافت نہیں کرے گی نیز تمام ضرورت مندوں کا استقبال کرتی ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۷۰