‫‫کیٹیگری‬ :
29 January 2017 - 17:32
News ID: 425983
فونت
فقہ کے درس خارج میں اعلان ہوا ؛
حضرت آیت الله نوری همدانی نے بحرین کی عوام اور آیت الله شیخ عیسی قاسم کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے بیان کیا : بین الاقوامی برادری اپنی شرم آور سکوت کو توڑیں اور بحرین کی مظلوم عوام کے حق کا دفاع کریں ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله حسین نوری همدانی نے آج ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں آیت الله شیخ عیسی قاسم کے گھر پر ظالم آل خلیفہ حکومت کی طرف سے جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی برادری اپنی شرم آور سکوت کو توڑیں اور بحرین کی مظلوم عوام کے حق کا دفاع کریں ۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے دوہری پالیسی اقدام اور نعرہ پر تنقید کرتے ہوئے وضاحت کی : تم انسانی حقوق کی حمایت کا دعوا کرتے ہو اور چاہتے ہو مظلوم عوام کی حمایت کرو ، کیوں بحرین کی مظلوم عوام کے بے رحمانہ قتل پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

مرجع تقلید نے بحرین اور سعودی عرب کی ظالم حکومت کی امریکا اور مغرب ممالک کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ مظلوم ممالک میں انسانی حقوق پامال کیا جا رہا ہے اور انسانی حقوق کو پامال کرنے والے خود یہ ظالم حکومت ہیں کہ جو مختلف ممالک میں اس کو رواج دے رہے ہیں ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے تمام اسلامی ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ خواب غفلت سے بیدار ہو جائیں اور خود کو سامراجی تسلط سے نجات دلائیں ۔

انہوں نے اسی طرح اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں بحرین کی عوام اور آیت الله شیخ عیسی قاسم کے ساتھ اپنے حمایت کا اعلان کیا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۳۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬