:
آل خلیفہ قذافی اور شاہ ایران کے انجام سے سبق حاصل کرے
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آل خلیفہ کو ایران کے شاہ اور قذافی کے انجام و حشر سے سبق حاصل کرنے کی نصیحت کی ہے اور کہا : آل خلیفہ کے انتظار میں ایک روز ہے کہ اس دن اس کو اپنے ظلم کا حساب دینا ہوگا اور اس روز اس سے انتقام لیا جائے گا ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے آج اپنے درس خارج میں اپنی گفت و گو کے اختمامی مراحل میں آل خلیفہ حکومت کو خبردار کرتے ہوئے شیعہ اور علماء کے خلاف اس کی ظالم حکومت کی فعالیت کی مذمت کی ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس ایام میں ظالم آل خلیفہ نے دوبارہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف سخت ارادہ کیا ہے اور اس ملک کے بے گناہ عوام اور شیعہ کے رہنما پر ظلم میں روز بروز اضافہ کر رہا ہے جس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آج کا درس کچھ کھنٹے کے لئے تعطیل کی جاتی ہے تا کہ طلاب اس ظلم کے خلاف پر شور احتجاج کرتے ہوئے اپنی ناراضگی کا اظہار کریں ۔
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے آل خلیفہ کو نصیحت کی ہے کہ اپنے گزشتہ ظالم حکمران سے سبق حاصل کریں بیان کیا : آل خلیفہ کے انتظار میں ایک روز ہے کہ اس دن اس کو اپنے ظلم کا حساب دینا ہوگا اور اس روز اس سے انتقام لیا جائے گا جیسا کہ قذافی اور ایران کے شاہ کا حشر ہوا ہے وہ اس کے انتظار میں ہے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۲۹۷/