‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2017 - 18:10
News ID: 426073
فونت
آیت الله سبحانی:
حضرت آ‌یت الله سبحانی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان کا عقل قرآن کریم کے مانند کہتا ہے کہ مسلم کو مجرم کی طرح نہیں ہونا چاہیئے بیان کیا : مسلمان خداوند عالم کے تمام احکامات کی اطاعت کرتا ہے لیکن مجرم ایسا نہیں کرتا ہے ، خداوند عالم کبھی بھی مجرم و مسلمان کو مساوی قرار نہیں دیتا ؛ ہم کبھی بھی خداوند عالم پر حکم نہیں کرتے بلکہ خداوند عالم کے صفات پر فکر کر کے اس حکم کو سمجھتے ہیں ۔
حضرت آیت الله سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله سبحانی مرجع تقلید نے آج صبح ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے درس خارج میں اس شبہہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ انسان کا عقل اس حد تک تنزل کر چکا ہے کہ خداوند عالم پر حکم کرتا ہے بیان کیا : بعض انٹرنیٹ سائیٹ پر یہ مسئلہ بیان ہوا ہے کہ جو زیادہ تر معتزلہ کے نظریہ سے تطابق کرتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کی : ہم لوگوں کا عقیدہ حسن و قبح عقلی پر ہے جس کے مطابق کہتے ہیں کہ خداوند عالم کے لئے مناسب نہیں ہے کہ وہ چھوٹے بچوں اور معصوم انسان کو جہنم میں ڈال دے گا ، یہ لوگ دعوا کرتے ہیں کہ انسان خاک سے ہے لیکن رب الارباب پر حکومت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے سورہ یونس کی آیت نمبر ۳۵ و ۳۶ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : خداوند عالم قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ کیا مسلمین کو مجرمین کے مانند قرار دیتے ہیں ، انسان کا عقل بھی کہتا ہے کہ مسلمان کو مجرم کی طرح نہیں ہونا چاہیئے ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۳۱۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬