‫‫کیٹیگری‬ :
02 February 2017 - 21:08
News ID: 426079
فونت
حجت الاسلام حسن روحانی :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا : دفاع مقدس دشمن کی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت تھی، ہم نے کسی پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کی سرزمین میں داخل ہونا چاہتے تھے۔
حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام حسن روحانی نے عراق کی طرف سے مسلط کردہ ۸ سالہ جنگ میں شہید ہونے والے تین بھائیوں رضا، صادق اور روزبہ ھلیسائی کے اہل خانہ کے ساتھ تہران میں ایک ملاقات کے دوران کہا : ہم وطن عزیز کے لئے آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے ولے شہدا کے خاندانوں اور تمام جان نثاروں کی جرأت اور قربانیوں پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے شہدا کی قربانیوں اور جانبازوں کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے بیان کیا : ایران کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیں مل کر انقلاب اسلامی کے اصولوں کے تحت کام کرنا ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیان کیا : کل ہمارے دلیر جوان ملک کی بقا اور دفاع کے لئے اپنی جان قربان کیں اور آج ہمارے جرأتمند سفارتکار مذاکرات کے میدان میں قوم کے حقوق کا دفاع کررہے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : آج ایرانی قوم اپنے شہدا، شہدا کے خاندانوں، جاں نثاروں سمیت اپنے سابق مسلح افواج کے سربراہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رہ) اور موجودہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای پر فخر کرتی ہے۔

حجت الاسلام حسن روحانی نے عراق کی طرف سے آٹھ سالہ مسلط شدہ جنگ میں ایرانی قوم کی مظلومیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دفاع مقدس دشمن کی جارحیت کے خلاف ایک مضبوط مزاحمت تھی، ہم نے کسی پر حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی کی سرزمین میں داخل ہونا چاہتے تھے۔

اس ملاقات میں نائب صدر برائے امور جانباز اور شہدا حجت الاسلام شہیدی حجت الاسلام حسن روحانی کے ساتھ تھے اور شہدا کے اہل خانہ کو دفاع مقدس کے یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ شہید رضا اور صادق ھلیسائی نے ۱۹۸۷ میں ۳۰ اور ۲۰ سال کی عمر میں آپریشن کربلا-۵ میں شہادت پائی جبکہ ان کے تیسرا بھائی شہید روزبہ ھلیسائی جن کے جسم کا ۷۰ فیصد حصہ جنگ کے دوران ناکارہ ہونے کے ٢٠١٦ میں شام میں مقدس مقامات کا دفاع کرتے شہید ہوگئے۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۴۰۷/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬