رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کے سی آڈی آفیسر امجد طہ نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ آیت الله شیخ عیسی قاسم عنقریب بحرین سے شھر بدر کردئے جائیں گے کیوں کہ اس بار حکومت ان کے شھر بدر کرنے میں سنجیدہ ہے ۔
اس بحرینی سی آڈی آفیسر نے تین بحرینی انقلابی جوان عباس السمیع، سامی المشیمع و علی السنکیس کی پھانسی خبر بھی تین روز پہلے اپنے ٹویٹر پیج پر نشر کی تھی ۔
بحرینی اپوزیشن گروپ اور انقلابیوں نے حکومت بحرین کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے ساتھ ھر قسم کا برا رویہ اختیار کرنے ، انہیں گرفتار کرنے نیز انہیں شھر بدر کرنے بہ نسبت متنبہ کیا ہے ۔
بحرین کے عوامی انقلاب اور مظاھرات میں شدت آنے کے سبب بحرینی کورٹ نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمے کی سماعت کی تاریخ ملتوی کردی تھی ۔ طے شدہ پروگرام کے تحت ۱۲ فروری کو بحرینی کورٹ میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے مقدمہ کی سماعت ہونی تھی مگر عدالت نے اسے ۲۷ فروری تک ملتوی کردیا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۳۰/ ک۲۴۱