‫‫کیٹیگری‬ :
05 February 2017 - 20:37
News ID: 426136
فونت
حجت الاسلام سبطین سبزواری:
شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارت نے دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کیلئے جعلی انتخابات کے ڈرامے رچائے، ۱۹۵۱ء میں شیخ عبداللہ کو نام نہاد انتخابات کے بعد کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بنایا گیا، اس کے بعد سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے مگر عوام نے ایسی کٹھ پتلیوں کو ہمیشہ مسترد کیا اور بھارتی مظالم کے باعث اب تو ان نام نہاد اسمبلیوں سے بھی آزادی کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔
حجت الاسلام سبطین سبزواری


 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر حجت الاسلام سید سبطین حیدر سبزواری نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی تسلط کے مقابلے میں کشمیری بھائیوں کی جدوجہد کی مثال کہیں نہیں ملتی، جو مسلسل 70 برسوں سے بھارت سے آزادی اور پاکستان سے الحاق چاہتے ہیں مگر افسوسناک پہلو یہ ہے کہ خطے کے عوام کے مطالبات کے باوجود گلگت بلتستان کو ابھی تک پاکستان میں آئینی طور پر شامل نہیں کیا گیا جوکہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا اور اس کیلئے وہاں کے عوام اور سیاسی جماعتیں بار بار متوجہ کر چکی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ اسلام اور اکانوالی میں تربیتی اور تبلیغی اجتماعات سے خطاب میں کیا۔ مرکزی نائب صدر حجت الاسلام محمد رمضان توقیر، ضلعی صدر مولانا قلب محمد علی شاہانی اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

حجت الاسلام سبزواری نے کہا: کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بھارت کیساتھ مذاکرات اچھا آپشن ہے، مگر اس کا کوئی نتیجہ تو نکلنا چاہیے، بھارت نے ہمارے حکمرانوں کو صرف لالی پاپ دے رکھا ہے، وزیراعظم نواز شریف سمیت موجودہ کابینہ میں آدھے سے زیادہ کشمیری ہیں، مگر بھارت کیساتھ تجارت، ثقافتی اور مذہبی وفود کے تبادلوں سمیت سب کچھ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا : کشمیر پر کچھ بھی نہیں ہو رہا، اب تو بھارت کشمیر کی اکثریتی مسلم آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے ہندوؤں کی آباد کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سے آزادی کی تحریکیں صرف کشمیر ہی نہیں، پنجاب میں سکھوں کی خالصتان تحریک سمیت تری پور، میگالیا، میزو رام، مانی پور، آسام، ناگا لینڈ میں بھی بھارتی مظالم سے تنگ عوام علیحدگی کی تحریکیں چلا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں، نچلی ذات کے ہندوؤں، مسیحیوں اور دیگر اقلیتوں کیساتھ جو ظالمانہ سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اس سے میرا ایمان ہے کہ انشاءاللہ بھارت سے ایک اور پاکستان جنم لے گا، اس کا نام کوئی بھی ہو کیونکہ ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی۔

حجت الاسلام سبزواری نے کہا : کشمیر پر قبضے کے بعد بھارت نے دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کیلئے جعلی انتخابات کے ڈرامے رچائے، 1951ء میں شیخ عبداللہ کو نام نہاد انتخابات کے بعد کٹھ پتلی وزیراعلیٰ بنایا گیا، اس کے بعد سے اب تک یہ سلسلہ جاری ہے مگر عوام نے ایسی کٹھ پتلیوں کو ہمیشہ مسترد کیا اور بھارتی مظالم کے باعث اب تو ان نام نہاد اسمبلیوں سے بھی آزادی کی آوازیں آنا شروع ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا : دوسری طرف پاکستان نے آزاد کشمیر میں عارضی نظام حکومت قائم کیا اور اسے متنازع علاقہ قرار دیا، اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر خود بھارت لے کر گیا مگر اب تک رائے شماری کروانے سے گھبراتا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، مگر افسوس ہمارے حکمران بھی سوئے ہوئے ہیں، ان کی سفارتی جدوجہد کہیں نظر نہیں آرہی حالانکہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا کیونکہ وطن عزیز کے تمام دریاوں کا پانی اسی جنت نظیر ریاست سے آتا اور ہماری زمینوں کو سیراب کرتا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬